Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 9
وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنٰهُ رَجُلًا وَّ لَلَبَسْنَا عَلَیْهِمْ مَّا یَلْبِسُوْنَ
وَلَوْ : اور اگر جَعَلْنٰهُ : ہم اسے بناتے مَلَكًا : فرشتہ لَّجَعَلْنٰهُ : تو ہم اسے بناتے رَجُلًا : آدمی وَّلَلَبَسْنَا : ہم شبہ ڈالتے عَلَيْهِمْ : ان پر مَّا يَلْبِسُوْنَ : جو وہ شبہ کرتے ہیں
اور اگر ہم بشر کی بجائے فرشتہ ہی کو رسول بناتے تو اس کو بھی ہم لازمی طور پر آدمی ہی شکل و صورت دیتے اور ہم ان کو انہی شبہات میں پھر مبتلا کردیتے جن شہادت میں وہ اب پھنسے ہوئے ہیں
-9 اور اگر ہم بجائے بشر کے کسی فرشتے کو رسول بنا کر بھیجتے تو ہم اس کو بہرحال آدمی ہی کی شکل و صورت دے کر بھیجتے کیونکہ فرشتے کو اصلی حالت میں دیکھنا تو ان کی طاقت سے باہر ہوتا اور جب ہم اس کو آدمی کی شکل دیتے تو ہمارے ایسا کرنے سے یہ پھر انہی شبہات میں مبتلا ہوجاتے جن میں وہ اب مبتلا ہیں اور جن شبہات میں اب پھنسے ہوئے ہیں وہی اشکال ان کو اس وقت بھی درپیش ہوتا یعنی فرشتہ کو اس کی اصل صورت میں دیکھ نہ سکتے لا محالہ اس کو انسان کی صورت شکل دے کر بھیجتے تو پھر یہی کہتے کہ ہمارے سمجھانے کو بشر کیوں آیا فرشتہ کیوں نہیں آیا۔
Top