Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 10
وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِیْنَ سَخِرُوْا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠   ۧ
وَلَقَدِ : اور البتہ اسْتُهْزِئَ : ہنسی کی گئی بِرُسُلٍ : رسولوں کے ساتھ مِّنْ : سے قَبْلِكَ : آپ سے پہلے فَحَاقَ : تو گھیر لیا بِالَّذِيْنَ : ان لوگوں کو جنہوں نے سَخِرُوْا : ہنسی کی مِنْهُمْ : ان سے مَّا : جو۔ جس كَانُوْا : وہ تھے بِهٖ : اس پر يَسْتَهْزِءُوْنَ : ہنسی کرتے
اور بیشک آپ سے پہلے رسولوں کا بھی مذاق اڑایا جا چکا ہے پھر ان مذاق اڑانے والوں کو اسی عذاب نے آگھیرا جس کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے
-10 اور اے پیغمبر ! بلا شبہ آپ سے پہلے رسولوں کا بھی مذاقاڑایا جا چکا ہے اور ان کی بھی ہنسیاڑائی گئی ہے پھر ان ہنسی اڑانے والوں کا یہ انجام ہوا کہ جس عذاب کا وہ مذاق اور ہنسی اڑاتے تھے اسی عذاب نے ان کو گھیر لیا یعنی پیغمبروں کی جن باتوں کا مذاق اڑاتے تھے انہی باتوں نے ایک دن عذاب الٰہی بن کر آگھیرا اور سب کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
Top