Bayan-ul-Quran - Al-Furqaan : 11
بَلْ كَذَّبُوْا بِالسَّاعَةِ١۫ وَ اَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِیْرًاۚ
بَلْ : بلکہ كَذَّبُوْا : انہوں نے جھٹلایا بِالسَّاعَةِ : قیامت کو وَاَعْتَدْنَا : اور ہم نے تیار کیا لِمَنْ كَذَّبَ : اس کے لیے جس نے جھٹلایا بِالسَّاعَةِ : قیامت کو سَعِيْرًا : دوزخ
بلکہ یہ لوگ قیامت کو جھوٹ سمجھ رہے ہیں (ف 2) اور (انجام اس کا یہ ہوگا کہ) ہم نے ایسے شخص کے لیے جو قیامت کو جھوٹ سمجھتے دوزخ تیار کر رکھی ہے۔ (ف 3)
2۔ اس لئے فکر انجام نہیں ہے، اور جو جی میں آتا ہے کرلیتے ہیں، بک دیتے ہیں۔ 3۔ کیونکہ قیامت کی تکذیب سے اللہ و رسول کی تکذیب لازم آتی ہے، جو اصل سبب ہے دوزخ میں جانے کا۔
Top