Anwar-ul-Bayan - Al-Waaqia : 7
وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ
وَّكُنْتُمْ : اور ہوجاؤ گے تم اَزْوَاجًا : جماعتوں میں۔ گروہوں میں ثَلٰثَةً : تین
اور تم تین قسم ہوجاؤ گے۔
﴿ وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ007﴾ (اور اے لوگو ! قیامت کے دن تم تین قسموں پر ہو گے۔ ) ان تینوں قسموں کا تفصیلی بیان آئندہ آیات میں آرہا ہے۔ ﴿اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ ﴾ کی دو قسمیں بیان فرمائیں اول سابقین جنہیں مقربین فرمایا، دو عام مومنین جنہیں اصحاب الیمین سے تعبیر فرمایا سوم تمام کفار جو اصحاب الشمال ہوں گے۔
Top