Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 95
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ
اِنَّ ھٰذَا : بیشک یہ لَهُوَ : البتہ وہی ہے حَقُّ الْيَقِيْنِ : یقینی حق
بلاشبہ یہ (سب کچھ) یقینا حق ہے
بلا شبہ یہ سب کچھ یقینا حق ہے 59۔ { اِنّس ہذا } یعنی قریب الموت لوگوں کی جس حالت کا ذکریا گیا ہے اور مرنے کے بعد جو کچھ ان کو پیش آنے والا ہے جس کی تفصیل اس جگہ اشارات و استعارات میں بیان کی گئی ہے اس کے حق ہونے میں کسی طرح کا کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ جو کچھ اوپر بیان کیا گیا ہے وہ حق اور یقینی حق ہے اگر کفار مکہ جھٹلا رہے ہیں تو کافروں کا اور کام ہی کیا ہے اور وہ کافر ہی کیوں ؟ اس لیے کہ وہ حق کی پرواہ نہیں کرتے تو آپ حق پر رہ کر کفر کر کی پرواہ آخر کیوں کریں گے ؟ بس آپ اپنا کام کیے چلے جائیں اور نہ ماننے والوں کے نا ماننے کی کوشش پروانہ کریں وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے کہ آپ اپنا کام کیے چلے جائیں اور نہ ماننے والوں کے نہ ماننے کی کوئی پرواہ نہ کریں وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے کہ آپ کے نفع و نقصان کے مالک ہم ہیں اور ہم آپ کا کام بھی دیکھ رہے ہیں اور ان کی شرارتیں بھی اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کو بھی عنقریب پتہ چل جائے گا۔
Top