Anwar-ul-Bayan - Al-Waaqia : 95
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ
اِنَّ ھٰذَا : بیشک یہ لَهُوَ : البتہ وہی ہے حَقُّ الْيَقِيْنِ : یقینی حق
یہ (داخل کیا جانا یقینا صحیح یعنی) حق الیقین ہے
(56:95) ان ۔ ھذا۔ بیشک یہ۔ (1) یعنی جو کچھ اس سورت میں جو کچھ ذکر ہوا ہے (روح المعانی) (2) قریب المرگ لوگوں کی یہ مذکور حالت (تفسیر مظہری) حق الیقین : الحق ھو الیقین۔ (1) حق اور یقین مترادف (ہم معنی) الفاظ ہیں ایسے مترادف الفاظ کی اضافت کو اضافۃ المترادفین کہتے ہیں ۔ (دو ہم معنی الفاظ کی اضافت) اور یہ مبالغہ کے لئے آتی ہے۔ جیسے کہتے ہیں کہ ھذا یقین الیقین وصواب الصواب بمعنی نہایت ہی یقینی۔ نہایت ہی نیک کام نہایت ہی درست اور درست بات۔ (روح المعانی) (2) کسی شے کی اضافت اپنی ہی طرف (دونوں الفاظ کے اختلاف کے باوجود) عربی کا اسلوب ہے قرآن مجید اور عربی کلام میں اکثر مستعمل ہے۔ مثلاً قرآن مجید میں ہے من حبل الورید۔ کہ حبل اور الورید ہم معنی ہیں۔ یا مکر السیء (35:43) کہ مکر اور السیء دونوں ہم معنی ہیں (اضواء البیان) آیت کا مطلب ہے کہ : تحقیق یہ (مذکورہ بالا بیان) یقینا صحیح یعنی حق الیقین ہے۔
Top