Al-Qurtubi - Al-Waaqia : 95
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ
اِنَّ ھٰذَا : بیشک یہ لَهُوَ : البتہ وہی ہے حَقُّ الْيَقِيْنِ : یقینی حق
یہ (داخل کیا جانا یقینا صحیح یعنی) حق الیقین ہے
ان ھذا لھو حق الیقین۔ جو ہم نے تم پر بیان کیا ہے یہ محض یقین اور حق ہے۔ حق کی یقین کی طرف اضافت درست ہے جب کہ دونوں اجیک ہی چیز ہیں کیونکہ ان دونوں کے الفاظ مختلف ہیں۔ مبرد نے کہا : یہ تیرے اس قول کی طرح ہے عین القین، محض الیقین کو فیوں کے نزدیک یہ شی کو اپنی ذات کی طرف مضاف کرنے کی طرح ہے۔ بصریوں کے نزدیک مراد ہے : حق الامرالیقین او الخبر الیقین۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : یہ تاکید ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا : یقین کی اصل یہ ہے کہ یہ حق کی نعت ہو تو معبوث کو مجازا نعمت کی طرف مضاف کیا گیا ہے جس طرح وللدار الاخرۃ ( الانعام : 32) قتادہ نے اس آیت کے بارے میں فرمایا : اللہ تعالیٰ لوگوں میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑے گا یہاں تک کہ اسے اس قرآن کے بارے میں یقین پر کھڑا کرے گا جہاں تک مومن کا تعلق ہے تو اس نے دنیا میں یقین کرلیا تو اس چیز نے اسے قیامت کے روز نفع دیا۔ جہاں تک کافر کا تعلق ہے اسے قیامت کے روز یقین ہوگا تو اسے یقین نفع نہیں دے گا۔
Top