Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 94
وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ
وَّتَصْلِيَةُ : اور داخل ہونا ہے۔ جھونکا جانا ہے جَحِيْمٍ : جہنم میں
اور دوزخ میں داخل ہونا ہو گا
اور ان کو دوزخ میں داخل ہونا ہو گا 49 ۔ ان لوگوں کو انجام کار دوزخ میں داخل ہونا ہوگا گویا مرنے کے بعد ان کی ارواح کے ساتھ جو سلوک ہوگا وہ تو محض دائمی خرابی کی یاد ہی تازہ کرے گا اصل انجام تو اس سے وقت ہی شروع ہوگا جب قیامت کے روز ان ارواح کو ان کے اجسام کے ساتھ مل ؛ ایا جائے گا یا دوسرے معنوں میں ان اجسام کو دوبارہ زندگی بخشی جائے اور ان کو ان کے اصل مقام دوزخ پہنچایا یا دھکیلا جائے گا۔ کو { جحیم } کے معنی دوزخ کے بھی کیے گئے ہیں اور دوزخ کے ساتھ طبقات یعنی درکات میں سے چھٹے طبقہ کو بھی { جحیم } کا نام دیا جاتا ہے۔ کہا گیا ہے کہ : (1) جہنم۔ (2) لظّٰی ۔ (3) حطمۃ۔ (4) سعیر (5) سقر (6) جححیم (7) ہاویہ سات طبقات ہیں۔ (معالم التمنزیل ج 4 ص 55) اور تصیلہ ایندھن کا آگ میں جلانا ہے اور اس جگہ دوزخ کی آگ میں جلنا ہی مراد ہے اور اشارہ { اصحاب المشال } ہی کی طرف ہے۔
Top