Tafseer-e-Usmani - Al-Waaqia : 95
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ
اِنَّ ھٰذَا : بیشک یہ لَهُوَ : البتہ وہی ہے حَقُّ الْيَقِيْنِ : یقینی حق
بیشک یہ بات ہے لائق یقین کے4
4  یعنی تمہاری تکذیب سے کچھ نہیں ہوتا۔ جو کچھ اس صورت میں مومنین اور مجرمین کی خبر دی گئی ہے بالکل یقینی ہے، اسی طرح ہو کر رہے گا۔ خواہ مخواہ شبہ پیدا کر کے اپنے نفس کو دھوکا نہ دو ۔ بلکہ آنے والے وقت کی تیاری کرو۔
Top