Tafseer-e-Mazhari - Al-Furqaan : 52
فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِیْرًا
فَلَا تُطِعِ : پس نہ کہا مانیں آپ الْكٰفِرِيْنَ : کافروں وَجَاهِدْهُمْ : اور جہاد کریں ان سے بِهٖ : اس کے ساتھ جِهَادًا كَبِيْرًا : بڑا جہاد
تو تم کافروں کا کہا نہ مانو اور ان سے اس قرآن کے حکم کے مطابق بڑے شدومد سے لڑو
فلا تطع الکفرین وجاہدہم بہ جہادا کبیرا۔ سو (اس نعمت کے شکریہ میں) آپ کافروں کی خوشی کا کام نہ کیجئے اور قرآن سے بڑے زورشور سے ان کا مقابلہ کیجئے۔ یعنی کافر جس طرف آپ کو بلاتے ہیں آپ ﷺ ان کا کہا نہ مانیں ان کی موافقت نہ کریں نہ اس چیز میں ان سے رواداری کا سلوک کریں بلکہ ہماری نعمت کا شکر ادا کریں کہ ہم نے سب لوگوں کے لئے آپ کو نبی بنا کر بھیجا ہے آپ ﷺ اپنی دعوت اور اظہارِ حق پر ثابت قدم رہیں اور اللہ کی مدد و توفیق یا قرآن کے ذریعہ سے یا کافروں کی مخالفت کر کے۔ ان سے جہاد عظیم کریں دل سے بھی اور زبان سے بھی اور تلوار سے بھی (جیسا موقع ہو ویسا جہاد کیجئے) مراد یہ ہے کہ کافر ابطالِ حق کی کوشش کرتے ہیں آپ ﷺ ان کے مقابلہ میں ہر طرح اظہارِ حق اور حمایتِ حق کی کوشش کریں۔
Top