Ashraf-ul-Hawashi - Al-Furqaan : 52
فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِیْرًا
فَلَا تُطِعِ : پس نہ کہا مانیں آپ الْكٰفِرِيْنَ : کافروں وَجَاهِدْهُمْ : اور جہاد کریں ان سے بِهٖ : اس کے ساتھ جِهَادًا كَبِيْرًا : بڑا جہاد
تو کافروں کا کہنا منت مان اور قرآن کے زور16 سے ان سے خوب جہاد کر17
16 ۔ یعنی توحید کے اثبات اور کفر و شرک کے ابطال کے دلائل سنا سنا کر۔ 17 ۔ یعنی آپ ﷺ کا کام چونکہ بڑا ہے اس لئے آپ ﷺ کو اس سلسلہ میں پوری ہمت صرف کر دینی چاہیے۔
Top