Kashf-ur-Rahman - Al-Furqaan : 52
فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِیْرًا
فَلَا تُطِعِ : پس نہ کہا مانیں آپ الْكٰفِرِيْنَ : کافروں وَجَاهِدْهُمْ : اور جہاد کریں ان سے بِهٖ : اس کے ساتھ جِهَادًا كَبِيْرًا : بڑا جہاد
سو اے پیغمبر آپ ہی ان کافروں کو کہنا نہ مانئے اور آپ قرآنی دلائل کے ذریعہ ان کافروں کا سخت مقابلہ کیجئے
(52) لہٰذا اے پیغمبر آپ ان کافروں کی اطاعت نہ کیجئے اور ان کا کہنا نہ مانئے اور آپ ان کا قرآن کریم اور دلائل توحید کے ساتھ پوری قوت اور پورے زور کے ساتھ ان کا مقابلہ کیجئے اور برابر تبلیغ کرتے رہیے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی نبی کا آنا تعجب نہیں اللہ چاہے تو نبیوں کی بہتایت کردے ہر بستی میں ایک نبی سو تو شبہ نہ رکھا کافروں کے انکار سے 12
Top