Bayan-ul-Quran - Al-Furqaan : 52
فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِیْرًا
فَلَا تُطِعِ : پس نہ کہا مانیں آپ الْكٰفِرِيْنَ : کافروں وَجَاهِدْهُمْ : اور جہاد کریں ان سے بِهٖ : اس کے ساتھ جِهَادًا كَبِيْرًا : بڑا جہاد
سو (اس نعمت کے شکریہ میں) آپ کافروں کی خوشی کا کام نہ کیجیئے قرآن سے ان کا زور شور سے مقابلہ کیجیے۔ (ف 2)
2۔ یعنی عام اور تام تبلیغ کیجئے، یعنی سب سے کہئے، اور بار بار کہیئے، اور ہمت قوی رکھیئے، جیسا اب تک آپ کرتے رہے ہیں۔
Top