Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 52
فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِیْرًا
فَلَا تُطِعِ : پس نہ کہا مانیں آپ الْكٰفِرِيْنَ : کافروں وَجَاهِدْهُمْ : اور جہاد کریں ان سے بِهٖ : اس کے ساتھ جِهَادًا كَبِيْرًا : بڑا جہاد
تو تم کافروں کا کہا نہ مانو اور ان سے اس (قرآن) کے حکم کے مطابق بڑے شدو مد سے لڑو
52۔ فلاتطع الکافرین ، کافر جس طرف آپ کو بلاتے ہیں۔ آپ ان کا کہانہ مانیں اور ان کی موافقت نہ کریں۔ وجاھدھم بہ، اور ان کے ساتھ جہاد کریں قرآن کے دلائل کے ساتھ، جہادا کبیرا، بڑے زور شور سے۔
Top