Tafseer-Ibne-Abbas - Al-Waaqia : 28
فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ
فِيْ سِدْرٍ : بیریوں میں مَّخْضُوْدٍ : بغیر کانٹوں کے
(یعنی) بےخار کی بیریوں میں
(28۔ 40) وہ بغیر کانٹوں کے بیریوں کے سایہ میں ہوں گے اور تہ بہ تہ کیلے ہوں گے اور کہا گیا ہے کہ ہمیشہ کے لیے ہوں گے اور بغیر سورج کے درختوں کا ان پر ہمیشہ کے لیے سایہ ہوگا یا یہ کہ عرش خداوندی کا ان پر سایہ ہوگا۔ اور عرش سے چلتا ہوا پانی ہوگا اور مختلف قسم کے کثرت سے میوے ہوں گے جو ختم نہیں ہوں گے اور جس وقت وہ میووں کی طرف دیکھیں گے تو ان سے ان کو روکا بھی نہ جائے گا اور جنتیوں کے لیے فضا میں اونچے اونچے فرش ہوں گے۔ اور ہم نے وہاں دنیاوی عورتوں کو بیماری اور موت اور عجز کے بعد خاص طور پر بنایا ہے یعنی ہم نے ان کو ایسا بنایا ہے کہ وہ کنواریاں ہیں حرکات و شمائل حسن و جمال سب چیزیں ان کی دلکش ہیں اور وہ اپنے خاوندوں کی محبوبائیں ہیں۔ اور اہل جنت کی ہم عمر ہیں یعنی سب کی عمر تینتیس سال کے برابر ہوگی یہ سب چیزیں جنت والوں کے لیے ہیں اور سب کے سب جنتی ہیں۔ ان میں ایک بڑا گروہ رسول اکرم کی امت سے پہلے اور تمام امتوں میں سے ہوگا اور ایک بڑا گروہ بعد والی امتوں میں سے ہوگا اور وہ سب کے سب رسول اکرم کے امتی ہوں گے اور کہا گیا ہے کہ وہ تہائی دونوں گروہوں کا رسول اکرم کی امت سے ہوگا۔
Top