Anwar-ul-Bayan - Al-An'aam : 156
اَنْ تَقُوْلُوْۤا اِنَّمَاۤ اُنْزِلَ الْكِتٰبُ عَلٰى طَآئِفَتَیْنِ مِنْ قَبْلِنَا١۪ وَ اِنْ كُنَّا عَنْ دِرَاسَتِهِمْ لَغٰفِلِیْنَۙ
اَنْ : کہ تَقُوْلُوْٓا : تم کہو اِنَّمَآ : اس کے سوا نہیں اُنْزِلَ : اتاری گئی تھی الْكِتٰبُ : کتاب عَلٰي : پر طَآئِفَتَيْنِ : دو گروہ مِنْ قَبْلِنَا : ہم سے پہلے وَاِنْ : اور یہ کہ كُنَّا : ہم تھے عَنْ : سے دِرَاسَتِهِمْ : ان کے پڑھنے پڑھانے لَغٰفِلِيْنَ : بیخبر
(اور اس لئے اتاری ہے) کہ (تم یوں نہ) کہو کہ ہم سے پہلے دوہی گروہوں پر کتابیں اتری تھیں۔ اور ہم ان کے پڑھنے سے (معذور اور) بیخبر تھے۔
(6:156) ان تقولوا۔ ان انزلنہ کی علت ہے یعنی ہم نے اسے نازل فرمایا ۔ تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو ۔ طائفتین۔ یعنی یہود اور نصاری۔ ان کنا۔ ان ثقیلہ سے مخفف ہے۔ وانہ کنا اور یہ کہ ہم (ان کے پڑھنے اور پڑھانے سے بالکل بیخبر تھے) ۔ دراستھم۔ ان اک پڑھنا پڑھانا۔ ان کی تلاوت۔ درس یدرس کا مصدر ہے۔ مضاف ہے۔ ہم ضمیر جمع مذکر غائب جو ان کتب کے متعلق ہے جن کا ذکر ابھی ابھی ہوا ہے کہ کتاب تو صرف ان دو گروہوں پر اتاری گئی تھی۔ مضاف الیہ ہے۔
Top