Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 156
اَنْ تَقُوْلُوْۤا اِنَّمَاۤ اُنْزِلَ الْكِتٰبُ عَلٰى طَآئِفَتَیْنِ مِنْ قَبْلِنَا١۪ وَ اِنْ كُنَّا عَنْ دِرَاسَتِهِمْ لَغٰفِلِیْنَۙ
اَنْ : کہ تَقُوْلُوْٓا : تم کہو اِنَّمَآ : اس کے سوا نہیں اُنْزِلَ : اتاری گئی تھی الْكِتٰبُ : کتاب عَلٰي : پر طَآئِفَتَيْنِ : دو گروہ مِنْ قَبْلِنَا : ہم سے پہلے وَاِنْ : اور یہ کہ كُنَّا : ہم تھے عَنْ : سے دِرَاسَتِهِمْ : ان کے پڑھنے پڑھانے لَغٰفِلِيْنَ : بیخبر
ہم نے اس کتاب کو اس لئے نازل کیا کہ اب تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کتاب آسمانی تو صرف ان دو فرقوں پر نازل ہوئی تھی جو ہم سے پہلے تھے اور ہم ان کے پڑھنے پڑھانے سے بالکل بیخبر تھے۔
-156 اور یہ کتاب ہم نے اس لئے نازل فرمائی تاکہ تم قیامت میں یوں نہ کہہ سکو کہ آسمانی کتاب تو صرف یہود و نصاریٰ کے دو فرقوں پر نازل کی گئی تھی جو ہم سے پہلے ہو گزرے تھے اور ہم ان کے پڑھنے پڑھانے سے بالکل بیخبر تھے یعنی ہم پر تو کتاب نازل نہیں ہوئی یہود و نصاریٰ کے درس و تدریس کا ہم کو علم نہ تھا تو ہم کو توحید و رسالت کا پتہ کیونکر لگتا اس لئے ہم ایمان لانے سے معذور تھے۔
Top