Anwar-ul-Bayan - Al-Waaqia : 94
وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ
وَّتَصْلِيَةُ : اور داخل ہونا ہے۔ جھونکا جانا ہے جَحِيْمٍ : جہنم میں
اور جہنم میں داخل کیا جانا
(56:94) وتصلیۃ جحیم واؤ عاطفہ، تصلیۃ جحیم مضاف مضاف الیہ۔ تصلیۃ بروزن تفعلۃ (باب تفعیل) کا مصدر ہے۔ نماز پڑھنا۔ دورد پڑھنا۔ ایندھن کا آگ میں جلانا۔ لکڑی کا آگ میں تپاکر سیدھا کرنا۔ یہاں دوزخ کی آگ میں جلنا مراد ہے۔ جحیم دوزخ ۔ دہکتی آگ۔ جحم (باب سمع) مصدر سے مشتق ہے آگ کا زور سے بھڑکنا۔ جہنم کے سات طبقوں میں سے ایک کا نام ہے۔ تصلیۃ کا عطف نزل پر ہے۔ ای ولہ تصلیۃ جحیم اور اس کے لئے دوزخ کی آگ میں جلنا ہے۔
Top