Anwar-ul-Bayan - Al-Furqaan : 52
فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِیْرًا
فَلَا تُطِعِ : پس نہ کہا مانیں آپ الْكٰفِرِيْنَ : کافروں وَجَاهِدْهُمْ : اور جہاد کریں ان سے بِهٖ : اس کے ساتھ جِهَادًا كَبِيْرًا : بڑا جہاد
تو تم کافروں کا کہا نہ مانو اور ان سے اس (قرآن) کے حکم کے مطابق بڑے شدو مد سے لڑو
(25:52) لاتطع۔ فعل نہی واحد مذکر حاضر۔ اطاع یطیع (باب افعال) اطاعت کرنا ۔ حکم ماننا۔ کہا ماننا۔ لاتطع تو کہا مت مان۔ تو اطاعت نہ کر۔ طوع مادہ۔
Top