37. As-Saaffaatالصافات
Those drawn up in Ranks · Meccan · 182 ayahs · 5 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ﴿1﴾
- وَالصّٰٓفّٰتِقسم ہے صفیں باندھنے والوں کی
- صَفًّاصف در صف/ قطار در قطار
قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسمفَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ﴿2﴾
- فَالزّٰجِرٰتِپھر ڈانٹ دینے والوں کی
- زَجْرًاسخت ڈانٹنا
پھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیںفَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ﴿3﴾
- فَالتّٰلِيٰتِپھر تلاوت کرنے والوں کی
- ذِكْرًاذکر کو/ قرآن کو
پھر اُن کی قسم جو کلام نصیحت سنانے والے ہیںاِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ﴿4﴾
- اِنَّ اِلٰهَكُمْبیشک الٰہ تمہارا
- لَوَاحِدٌیقیناً ایک ہی ہے
تمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہےرَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ﴿5﴾
- رَبُّ السَّمٰوٰتِجو رب ہے آسمانوں کا
- وَالْاَرْضِاور زمین کا
- وَمَا بَيْنَهُمَااور جو ان دونوں کے درمیان ہے
- وَرَبُّ الْمَشَارِقِاور جو رب ہے مشرقوں کا
وہ جو زمین اور آسمانوں کا اور تمام اُن چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں، اور سارے مشرقوں کا مالکاِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ اِ۟لْكَوَاكِبِۙ﴿6﴾
- اِنَّابیشک ہم نے
- زَيَّنَّاخوب صورت بنایا ہم نے
- السَّمَآءَ الدُّنْيَاآسمان دنیا کو
- بِزِيْنَةِۨزینت دے کر/ زینت سے
- الْكَوَاكِبِستاروں سے/ کی
ہم نے آسمان دنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہےوَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ﴿7﴾
- وَحِفْظًااور حفاظت کا ذریعہ
- مِّنْ كُلِّ شَيْطٰنٍہر شیطان سے
- مَّارِدٍجو سرکش ہے
اور ہر شیطان سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہےلَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ﴿8﴾
- لَا يَسَّمَّعُوْنَنہیں وہ کان لگا کر سن سکتے
- اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰيطرف بلندیوں والی جماعت کے/ طرف بلند جماعت کے
- وَيُقْذَفُوْنَاور وہ ہانکے جاتے ہیں/ پھینکے جاتے ہیں
- مِنْسے
- كُلِّہر
- جَانِبٍطرف (سے)
یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیںدُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ﴿9﴾
- دُحُوْرًاسخت ذلت کے ساتھ
- وَّلَهُمْاور ان کے لئے
- عَذَابٌ وَّاصِبٌعذاب ہے مسلسل/ پیہم
اور ان کے لیے پیہم عذاب ہےاِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ﴿10﴾
- اِلَّا مَنْمگر جو کوئی
- خَطِفَاچک لے جاتا ہے
- الْخَطْفَةَاچک لے جانا
- فَاَتْبَعَهٗتو پیچھا کرتا ہے اس کا
- شِهَابٌانگارہ/ شعلہ
- ثَاقِبٌچمکتا
تاہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اڑے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہےفَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ﴿11﴾
- فَاسْتَفْتِهِمْپس پوچھ لیجئے ان سے
- اَهُمْ اَشَدُّکیا وہ زیادہ سخت ہیں
- خَلْقًاپیدائش کے اعتبار سے
- اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا ۭیا جس چیز کو پیدا کیا ہم نے
- اِنَّا خَلَقْنٰهُمْبیشک پیدا کیا ہم نے ان کو
- مِّنْ طِيْنٍمٹی سے/ گارے سے
- لَّازِبٍچپکتی/ لیس دار
اب اِن سے پوچھو، اِن کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا اُن چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں؟ اِن کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہےبَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪﴿12﴾
- بَلْ عَجِبْتَبلکہ تم حیران ہو/ تم تعجب کرتے ہو
- وَيَسْخَرُوْنَتو وہ مذاق اڑاتے ہیں
تم (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) حیران ہو اور یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیںوَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪﴿13﴾
- وَاِذَا ذُكِّرُوْااور جب وہ نصیحت کئے جاتے ہیں
- لَانہیں
- يَذْكُرُوْنَنصیحت پکڑتے
سمجھایا جاتا ہے تو سمجھ کر نہیں دیتےوَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪﴿14﴾
- وَاِذَا رَاَوْااور جب وہ دیکھتے ہیں
- اٰيَةًکوئی نشانی
- يَّسْتَسْخِرُوْنَتو وہ مذاق اڑاتے ہیں
کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اسے ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیںوَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ﴿15﴾
- وَقَالُوْٓااور کہتے ہیں
- اِنْنہیں
- ھٰذَآیہ
- اِلَّا سِحْرٌمگر ایک جادو
- مُّبِيْنٌکھلم کھلا
اور کہتے ہیں "یہ تو صریح جادو ہےءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ﴿16﴾
- ءَاِذَا مِتْنَاکیا جب ہم مرجائیں گے
- وَكُنَّا تُرَابًااور ہم ہوجائیں گے مٹی
- وَّعِظَامًااور ہڈیاں
- ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَکیا بیشک ہم البتہ اٹھائے جائیں گے
بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ﴿17﴾
- اَوَاٰبَآؤُنَاکیا بھلا ہمارے آباؤ اجداد
- الْاَوَّلُوْنَپہلے (بھی)
اور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آبا و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟"قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ﴿18﴾
- قُلْ نَعَمْکہہ دیجئے ہاں
- وَاَنْتُمْاور تم
- دَاخِرُوْنَذلیل و خوار ہونے والے ہو
اِن سے کہو ہاں، اور تم (خدا کے مقابلے میں) بے بس ہوفَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ﴿19﴾
- فَاِنَّمَاتو بیشک
- هِىَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌوہ ڈانٹ ہوگی ایک ہی
- فَاِذَا هُمْتو دفعتًہ وہ
- يَنْظُرُوْنَدیکھ رہے ہوں گے
بس ایک ہی جھڑکی ہو گی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے) دیکھ رہے ہوں گےوَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ﴿20﴾
- وَقَالُوْا يٰوَيْلَنَااور وہ کہیں گے ہائے افسوس ہم پر
- ھٰذَا يَوْمُ الدِّيْنِیہ ہے دن جزا کا
اُس وقت یہ کہیں گے "ہائے ہماری کم بختی، یہ تو یوم الجزا ہے"هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ع﴿21﴾
- ھٰذَایہ ہے
- يَوْمُ الْفَصْلِدن فیصلے کا
- الَّذِيْوہ جو
- كُنْتُمْتھے تم
- بِهٖ تُكَذِّبُوْنَاس کو تم جھٹلایا کرتے
"یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے"اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ﴿22﴾
- اُحْشُرُوا الَّذِيْنَگھیر لاؤ ان لوگوں کو
- ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
- وَاَزْوَاجَهُمْاور ان کی بیویوں کو/ ان کے ساتھیوں کو
- وَمَا كَانُوْا يَعْبُدُوْنَاور ان کو، جن کی تھے وہ عبادت کرتے
(حکم ہو گا) گھیر لاؤ سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور اُن معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھےمِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ﴿23﴾
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- فَاهْدُوْهُمْپس راہ دکھاؤ ان کو
- اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِيْمِجہنم کی طرف جانے والے راستے کی
پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤوَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ﴿24﴾
- وَقِفُوْهُمْاور روکو ان کو
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- مَّسْئُوْلُوْنَسوال کئے جانے والے ہیں
اور ذرا اِنہیں ٹھیراؤ، اِن سے کچھ پوچھنا ہےمَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ﴿25﴾
- مَا لَكُمْکیا ہے تم کو
- لَا تَنَاصَرُوْنَنہیں تم ایک دوسرے کی مدد کرتے ہو
"کیا ہو گیا تمہیں، اب کیوں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ﴿26﴾
- بَلْبلکہ
- هُمُ الْيَوْمَوہ آج کے دن
- مُسْتَسْلِمُوْنَفرمان بردار ہیں/ہتھیار پھینک چکے ہیں/ ذلیل ہوچکے ہیں
ارے، آج تو یہ اپنے آپ کو (اور ایک دوسرے کو) حوالے کیے دے رہے ہیں!"وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿27﴾
- وَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْاور متوجہ ہوں گے ان میں سے بعض
- عَلٰي بَعْضٍبعض پر
- يَّتَسَآءَلُوْنَایک دوسرے سے سوال کرتے ہوں گے
اس کے بعد یہ ایک دوسرے کی طرف مڑیں گے اور باہم تکرار شروع کر دیں گےقَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ﴿28﴾
- قَالُوْٓاکہیں گے
- اِنَّكُمْبیشک تم
- كُنْتُمْتھے تم
- تَاْتُوْنَنَاآتے تم ہمارے پاس
- عَنِ الْيَمِيْنِدائیں جانب سے
(پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے) کہیں گے، "تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے"قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ﴿29﴾
- قَالُوْاکہیں گے
- بَلْبلکہ
- لَّمْ تَكُوْنُوْانہ تھے تم
- مُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
وہ جواب دیں گے، "نہیں بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہ تھےوَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ﴿30﴾
- وَمَا كَانَ لَنَااور نہ تھا ہمارے لئے
- عَلَيْكُمْتم پر
- مِّنْکوئی
- سُلْطٰنٍ ۚزور
- بَلْ كُنْتُمْبلکہ تھے تم
- قَوْمًا طٰغِيْنَایک سرکش قوم
ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھےفَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ﴿31﴾
- فَحَقَّ عَلَيْنَاتو سچی ہوگئی ہم پر
- قَوْلُبات
- رَبِّنَآ ڰہمارے رب کی
- اِنَّا لَذَآئِقُوْنَبیشک ہم البتہ چکھنے والے ہیں
آخرکار ہم اپنے رب کے اِس فرمان کے مستحق ہو گئے کہ ہم عذاب کا مزا چکھنے والے ہیںفَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ﴿32﴾
- فَاَغْوَيْنٰكُمْتو بہکایا ہم نے تم کو
- اِنَّابیشک ہم
- كُنَّا غٰوِيْنَتھے ہم ہی بہکے ہوئے
سو ہم نے تم کو بہکا یا، ہم خود بہکے ہوئے تھے"فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ﴿33﴾
- فَاِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍتو بیشک وہ اس دن
- فِي الْعَذَابِعذاب میں
- مُشْتَرِكُوْنَمشترک ہوں گے
اِس طرح وہ سب اُس روز عذاب میں مشترک ہوں گےاِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ﴿34﴾
- اِنَّا كَذٰلِكَبیشک ہم اسی طرح
- نَفْعَلُ بالْمُجْرِمِيْنَہم کریں گے
ہم مجرموں کے ساتھ یہی کچھ کیا کرتے ہیںاِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ﴿35﴾
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- كَانُوْٓاتھے وہ
- اِذَا قِيْلَ لَهُمْجب کہا جاتا ان سے
- لَآ اِلٰهَنہیں کوئی الٰہ برحق
- اِلَّا اللّٰهُ ۙاللہ کے سوا
- يَسْتَكْبِرُوْنَوہ تکبر کرتے تھے
یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا "اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے" تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھےوَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ﴿36﴾
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے
- اَئِنَّا لَتَارِكُوْٓاکیا بیشک ہم البتہ چھوڑنے والے ہیں
- اٰلِهَتِنَااپنے معبودوں کو
- لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍشاعر مجنوں کے لئے
اور کہتے تھے "کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟"بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ﴿37﴾
- بَلْ جَآءَ بالْحَقِّبلکہ وہ لایا حق کو
- وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِيْنَاور اس نے تصدیق کی رسولوں کی
حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھیاِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ﴿38﴾
- اِنَّكُمْبیشک تم
- لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِيْمِالبتہ چکھنے والے ہو درد ناک عذاب کو
(اب ان سے کہا جائے گا کہ) تم لازماً دردناک سزا کا مزا چکھنے والے ہووَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ﴿39﴾
- وَمَا تُجْزَوْنَاور نہیں تم بدلہ دیئے جاؤ گے
- اِلَّا مَا كُنْتُمْمگر جو تھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
اور تمہیں جو بدلہ بھی دیا جا رہا ہے اُنہی اعمال کا دیا جا رہا ہے جو تم کرتے رہے ہواِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿40﴾
- اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِمگر/سوائے اللہ کے بندوں کے
- الْمُخْلَصِيْنَجو چنے ہوئے ہیں
مگر اللہ کے چیدہ بندے (اس انجام بد سے) محفوظ ہوں گےاُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ﴿41﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَهُمْان کے لئے
- رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌمعلوم رزق ہے
ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہےفَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ﴿42﴾
- فَوَاكِهُ ۚپھل ہیں
- وَهُمْ مُّكْرَمُوْنَاور وہ عزت سے رکھے جائیں گے
ہر طرح کی لذیذ چیزیں،فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ﴿43﴾
- فِيْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِنعمتوں کے باغات میں
اور نعمت بھری جنتیںعَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ﴿44﴾
- عَلٰي سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيْنَتختوں پر، آمنے سامنے بیٹھنے والے
جن میں وہ عزت کے ساتھ رکھے جائیں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گےیُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ﴿45﴾
- يُطَافُپھرائے جائیں گے
- عَلَيْهِمْان پر
- بِكَاْسٍساغر
- مِّنْ مَّعِيْنٍۢشراب کے چشموں سے
شراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گےبَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَۚۖ﴿46﴾
- بَيْضَآءَسفید/ چکمتی ہوئی (شراب)
- لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيْنَلذت کا سبب پینے والوں کے لئے
چمکتی ہوئی شراب، جو پینے والوں کے لیے لذّت ہو گیلَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ﴿47﴾
- لَا فِيْهَانہ ہوگی اس میں
- غَوْلٌسر درد/ خرابی
- وَّلَا هُمْاور نہ وہ
- عَنْهَا يُنْزَفُوْنَاس سے عقل زائل کئے جائیں گے
نہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہو گیوَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ﴿48﴾
- وَعِنْدَهُمْاور ان کے پاس ہوں گی
- قٰصِرٰتُنیچی رکھنے والیاں
- الطَّرْفِ عِيْنٌنگاہوں کو، خوب صورت آنکھوں والیاں (ہوں گی)
اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گیكَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ﴿49﴾
- كَاَنَّهُنَّگویا کہ وہ
- بَيْضٌ مَّكْنُوْنٌانڈے ہیں چھپا کر رکھے گئے
ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلیفَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿50﴾
- فَاَقْبَلَتو متوجہ ہوگا
- بَعْضُهُمْان میں سے بعض
- عَلٰي بَعْضٍبعض پر
- يَّتَسَآءَلُوْنَایک دوسرے سے سوال کرتے ہوئے
پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گےقَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ﴿51﴾
- قَالَکہے گا
- قَآئِلٌ مِّنْهُمْکہنے والا ان میں سے
- اِنِّىْبیشک میں
- كَانَ لِيْ قَرِيْنٌتھا میرا ایک ساتھی/ہم نشین/دوست
ان میں سے ایک کہے گا، "دنیا میں میرا ایک ہم نشین تھایَّقُوْلُ اَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ﴿52﴾
- يَّقُوْلُوہ کہا کرتا تھا
- اَئِنَّكَکیا بیشک تم
- لَمِنَ الْمُصَدِّقِيْنَالبتہ تصدیق کرنے والوں میں سے ہو
جو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ﴿53﴾
- ءَاِذَا مِتْنَاکیا جب ہم مرجائیں گے
- وَكُنَّا تُرَابًااور مٹی ہوجائیں گے
- وَّعِظَامًااور ہڈیاں
- ءَاِنَّا لَمَدِيْنُوْنَکیا بیشک ہم البتہ جزا دئیے جانے والے ہیں
کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ﴿54﴾
- قَالَکہا
- هَلْ اَنْتُمْکیا تم
- مُّطَّلِعُوْنَجھانکنا چاہتے ہو/جاننا چاہتے ہو/اطلاع پانے والے ہو/مطلع ہونے والے ہو
اب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟"فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ﴿55﴾
- فَاطَّلَعَتو وہ جھانکے گا
- فَرَاٰهُتو دیکھے گا اس کو
- فِيْ سَوَآءِ الْجَحِيْمِجہنم کے بیچ میں
یہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گاقَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ﴿56﴾
- قَالَبولے گا/کہے گا
- تَاللّٰهِقسم اللہ کی
- اِنْ كِدْتَّبیشک قریب تھا
- لَتُرْدِيْنِالبتہ تو ہلاکت میں ڈالتا مجھ کو/تباہ کردیتا مجھ کو
اور اس سے خطاب کر کے کہے گا "خدا کی قسم، تُو تو مجھے تباہ ہی کر دینے والا تھاوَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ﴿57﴾
- وَلَوْلَا نِعْمَةُاگر نہ ہوتی نعمت
- رَبِّيْمیرے رب کی
- لَكُنْتُالبتہ میں ہوتا
- مِنَسے
- الْمُحْضَرِيْنَحاضر کیے جانے والوں میں (سے)
میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیںاَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ﴿58﴾
- اَفَمَاکیا بھلا نہیں
- نَحْنُ بِمَيِّتِيْنَہم ہیں مرنے والے
اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ﴿59﴾
- اِلَّامگر
- مَوْتَتَنَاہماری موت
- الْاُوْلٰىجو پہلے آچکی
- وَمَا نَحْنُاور نہیں ہم
- بِمُعَذَّبِيْنَعذاب دئیے جانے والے
موت جو ہمیں آنی تھی وہ بس پہلے آ چکی؟ اب ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونا؟"اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿60﴾
- اِنَّ ھٰذَابیشک یہ
- لَهُوَ الْفَوْزُالبتہ وہی کامیابی ہے
- الْعَظِيْمُبہت بڑی
یقیناً یہی عظیم الشان کامیابی ہےلِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ﴿61﴾
- لِمِثْلِ ھٰذَااس جیسی کے لئے (ایسی کامیابی کے لیے)
- فَلْيَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَپس چاہیے کہ عمل کریں عمل کرنے والے
ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیےاَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ﴿62﴾
- اَذٰلِكَ خَيْرٌکیا یہ بہتر ہے
- نُّزُلًاازروئے مہمانی کے
- اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِیا زقوم کا درخت
بولو، یہ ضیافت اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ﴿63﴾
- اِنَّابیشک ہم نے
- جَعَلْنٰهَابنایا ہم نے اس کو
- فِتْنَةًایک فتنہ /آزمائش
- لِّلظّٰلِمِيْنَظالموں کے لیے
ہم نے اُس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہےاِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِۙ﴿64﴾
- اِنَّهَا شَجَرَةٌبیشک وہ ایک درخت ہے
- تَخْرُجُجو نکلتا ہے
- فِيْٓ اَصْلِ الْجَحِيْمِجہنم کی جڑ سے
وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہےطَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ﴿65﴾
- طَلْعُهَاخوشے اس کے
- كَاَنَّهٗگویا کہ وہ
- رُءُوْسُ الشَّيٰطِيْنِسر ہیں شیطانوں کے
اُس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سرفَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَؕ﴿66﴾
- فَاِنَّهُمْپس بیشک وہ
- لَاٰكِلُوْنَالبتہ کھانے والے ہیں
- مِنْهَااس سے
- فَمَالِئُوْنَپھر بھرنے والے ہیں
- مِنْهَا الْبُطُوْنَاس سے پیٹوں کو
جہنم کے لوگ اُسے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گےثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍۚ﴿67﴾
- ثُمَّپھر
- اِنَّ لَهُمْبیشک ان کے لیے
- عَلَيْهَااس کے اوپر/اس کے بعد
- لَشَوْبًاالبتہ ملاوٹ ہوگی/ملونی ہوگی
- مِّنْ حَمِيْمٍکھولتے پانی سے
پھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گاثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ﴿68﴾
- ثُمَّپھر
- اِنَّ مَرْجِعَهُمْبیشک ان کا لوٹنا/ان کی واپسی
- لَا۟اِلَىالبتہ طرف
- الْجَحِيْمِجہنم کے ہوگی
اور اس کے بعد ان کی واپسی اُسی آتش دوزخ کی طرف ہو گیاِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ﴿69﴾
- اِنَّهُمْبیشک انہوں نے
- اَلْفَوْاپایا
- اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّيْنَاپنے آباؤ اجداد کو بھٹکا ہوا
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایافَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ﴿70﴾
- فَهُمْتو وہ
- عَلٰٓياوپر
- اٰثٰرِهِمْ يُهْرَعُوْنَان کے نقش قدم کے دوڑے چلے جاتے تھے
اور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلےوَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿71﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- ضَلَّبھٹک گئے
- قَبْلَهُمْان سے قبل
- اَكْثَرُبہت سے
- الْاَوَّلِيْنَپہلوں میں سے
حالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھےوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ﴿72﴾
- وَلَقَدْ اَرْسَلْنَااور البتہ تحقیق بھیجا ہم نے
- فِيْهِمْان میں
- مُّنْذِرِيْنَڈرانے والوں کو
اور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھےفَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَۙ﴿73﴾
- فَانْظُرْتو دیکھ
- كَيْفَ كَانَ کس طرح ہواعاقِبَةُ الْمُنْذَرِيْنَانجام ڈرائے جانے والوں کا
اب دیکھ لو کہ اُن تنبیہ کیے جانے والوں کا کیا انجام ہوااِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠ع﴿74﴾
- اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِسوائے اللہ کے بندوں کے
- الْمُخْلَصِيْنَجو چنے ہوئے ہیں
اس بد انجامی سے بس اللہ کے وہی بندے بچے ہیں جنہیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا ہےوَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ۖ﴿75﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- نَادٰىنَاپکارا ہم کو
- نُوْحٌنوح نے
- فَلَنِعْمَ الْمُجِيْبُوْنَپس البتہ کتنے اچھے ہیں جواب دینے والوں میں
ہم کو (اِس سے پہلے) نوحؑ نے پکارا تھا، تو دیکھو کہ ہم کیسے اچھے جواب دینے والے تھےوَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ۖ﴿76﴾
- وَنَجَّيْنٰهُاور نجات دی ہم نے اس کو
- وَاَهْلَهٗاور اس کے گھر والوں کو
- مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيْمِکرب عظیم سے
ہم نے اُس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیاوَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ۖ﴿77﴾
- وَجَعَلْنَااور رکھا ہم نے
- ذُرِّيَّتَهٗاس کی نسل کو
- هُمُ الْبٰقِيْنَوہی باقی رہنے والی
اور اسی کی نسل کو باقی رکھاوَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ۖ﴿78﴾
- وَتَرَكْنَاعَلَيْهِاور چھوڑ دیا ہم نے اس پر/باقی رکھا ہم نے اس پر
- فِي الْاٰخِرِيْنَبعد والوں میں
اور بعد کی نسلوں میں اس کی تعریف و توصیف چھوڑ دیسَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ﴿79﴾
- سَلٰمٌسلام ہے
- عَلٰي نُوْحٍنوح پر
- فِي الْعٰلَمِيْنَجہان والوں میں
سلام ہے نوحؑ پر تمام دنیا والوں میںاِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿80﴾
- اِنَّا كَذٰلِكَبیشک ہم اس طرح
- نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَہم جزا دیتے ہیں احسان کرنے والوں کو
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیںاِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿81﴾
- اِنَّهٗبیشک وہ
- مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَہمارے مومن بندوں میں سے تھا
در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھاثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ﴿82﴾
- ثُمَّپھر
- اَغْرَقْنَاغرق کیا ہم نے
- الْاٰخَرِيْنَدوسروں کو
پھر دوسرے گروہ کو ہم نے غرق کر دیاوَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَۘ﴿83﴾
- وَاِنَّاور بیشک
- مِنْ شِيْعَتِهٖاس کے گروہ میں سے
- لَاِبْرٰهِيْمَالبتہ ابراہیم تھے
اور نوحؑ ہی کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھااِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ﴿84﴾
- اِذْ جَآءَجب وہ آئے
- رَبَّهٗاپنے رب کے پاس
- بِقَلْبٍ سَلِيْمٍقلب سلیم کے ساتھ/سلامت دل کے ساتھ
جب وہ اپنے رب کے حضور قلب سلیم لے کر آیااِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ﴿85﴾
- اِذْ قَالَجب کہا اس نے
- لِاَبِيْهِاپنے باپ سے
- وَقَوْمِهٖاور اپنی قوم سے
- مَاذَا تَعْبُدُوْنَکس کی تم عبادت کرتے ہو
جب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا "یہ کیا چیزیں ہیں جن کی تم عبادت کر رہے ہو؟اَئِفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَؕ﴿86﴾
- اَئِفْكًا اٰلِهَةًکیا گھڑے ہوئے معبودوں کو
- دُوْنَ اللّٰهِاللہ کے سوا
- تُرِيْدُوْنَتم چاہتے ہو
کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿87﴾
- فَمَا ظَنُّكُمْتو کیا گمان تمہارا
- بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَرب العالمین کے ساتھ
آخر اللہ ربّ العالمین کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے؟"فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِۙ﴿88﴾
- فَنَظَرَتو اس نے دیکھا
- نَظْرَةًایک بار دیکھنا
- فِي النُّجُوْمِتاروں میں/ ستاروں کی طرف
پھر اس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالیفَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ﴿89﴾
- فَقَالَتو کہا
- اِنِّىْ سَقِيْمٌبیشک میں بیمار ہوں
اور کہا میری طبیعت خراب ہےفَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ﴿90﴾
- فَتَوَلَّوْاتو وہ چلے گئے
- عَنْهُ مُدْبِرِيْنَاس سے پیٹھ پھیرتے ہوئے
چنانچہ وہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئےفَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَۚ﴿91﴾
- فَرَاغَتو وہ چپکے سے گیا
- اِلٰٓىطرف
- اٰلِهَتِهِمْان کے الٰہوں کے
- فَقَالَپھر کہا
- اَلَا تَاْكُلُوْنَکیا تم کھاتے نہیں ہو
اُن کے پیچھے وہ چپکے سے اُن کے معبودوں کے مندر میں گھس گیا اور بولا " آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں ہیں؟مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ﴿92﴾
- مَا لَكُمْکیا ہے تم کو
- لَا تَنْطِقُوْنَتم بولتے نہیں ہو
کیا ہو گیا، آپ لوگ بولتے بھی نہیں؟"فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ﴿93﴾
- فَرَاغَ عَلَيْهِمْپھر پلٹا ان پر
- ضَرْبًۢا بالْيَمِيْنِضرب لگاتے ہوئے دائیں ہاتھ سے
اس کے بعد وہ اُن پر پل پڑا اور سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیںفَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ﴿94﴾
- فَاَقْبَلُوْٓاتو وہ متوجہ ہوئے
- اِلَيْهِ يَزِفُّوْنَاس کی طرف دوڑتے ہوئے
(واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئےقَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَۙ﴿95﴾
- قَالَ اَ تَعْبُدُوْنَکہا، کیا تم عبادت کرتے ہو
- مَا تَنْحِتُوْنَان کی جن کو تم تراشتے ہو
اس نے کہا "کیا تم اپنی ہی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو؟وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ﴿96﴾
- وَاللّٰهُ خَلَقَكُمْاور اللہ نے پیدا کیا تم کو
- وَمَااور اسے
- تَعْمَلُوْنَجو تم بناتے ہو/ کرتے ہو
حالانکہ اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے اور اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو"قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ﴿97﴾
- قَالُوا ابْنُوْاانہوں نے کہا، بناؤ
- لَهٗ بُنْيَانًااس کے لئے ایک عمارت
- فَاَلْقُوْهُپھر ڈالو اس کو
- فِي الْجَحِيْمِدہکتی آگ میں
انہوں نے آپس میں کہا "اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو اور اسے دہکتی ہوئی آگ کے ڈھیر میں پھینک دو"فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ﴿98﴾
- فَاَرَادُوْا بِهٖتو انہوں نے ارادہ کیا اس کے ساتھ
- كَيْدًاچال چلنے کا
- فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِيْنَتو کردیا ہم نے ان کو سب سے نچلا
انہوں نے اس کے خلاف ایک کاروائی کرنی چاہی تھی، مگر ہم نے انہی کو نیچا دکھا دیاوَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ﴿99﴾
- وَقَالَاور اس نے کہا
- اِنِّىْبیشک میں
- ذَاهِبٌجانے والا ہوں
- اِلٰى رَبِّيْاپنے رب کی طرف
- سَيَهْدِيْنِعنقریب وہ رہنمائی کرے گا میری
ابراہیمؑ نے کہا "میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں، وہی میری رہنمائی کرے گارَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿100﴾
- رَبِّ هَبْ لِيْاے میرے رب عطا کر مجھ کو
- مِنَسے
- الصّٰلِحِيْنَصالحین میں (سے)
اے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو"فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ﴿101﴾
- فَبَشَّرْنٰهُتو خوش خبری دی ہم نے اس کو
- بِغُلٰمٍ حَلِيْمٍبردبار لڑکے کی
(اس دعا کے جواب میں) ہم نے اس کو ایک حلیم (بردبار) لڑکے کی بشارت دیفَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰى١ؕ قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ١٘ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ﴿102﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- بَلَغَوہ پہنچا
- مَعَهُ السَّعْيَاس کے ساتھ دوڑ دھوپ کو/ بلوغت کی عمر کو
- قَالَ يٰبُنَيَّکہا اے میرے بچے
- اِنِّىْٓ اَرٰىبیشک میں نے دیکھا ہے
- فِي الْمَنَامِخواب میں
- اَنِّىْٓکہ میں
- اَذْبَحُكَمیں ذبح کررہا ہوں تجھ کو
- فَانْظُرْتو دیکھ
- مَاذَا تَرٰى ۭکیا کچھ تو دیکھتا ہے/کیا تیرا خیال ہے/تیری کیا رائے ہے
- قَالَکہا
- يٰٓاَبَتِ افْعَلْاے ابا جان کیجئے
- مَا تُؤْمَرُ ۡجو آپ حکم دیئے گئے ہیں
- سَتَجِدُنِيْٓعنقریب آپ پائیں گے مجھ کو
- اِنْ شَآءَ اللّٰهُاگر اللہ نے چاہا
- مِنَ الصّٰبِرِيْنَصبر کرنے والوں میں سے
وہ لڑکا جب اس کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کی عمر کو پہنچ گیا تو (ایک روز) ابراہیمؑ نے اس سے کہا، "بیٹا، میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو بتا، تیرا کیا خیال ہے؟" اُس نے کہا، "ابا جان، جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اسے کر ڈالیے، آپ انشاءاللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے"فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ﴿103﴾
- فَلَمَّآپھر جب
- اَسْلَمَاوہ دونوں مطیع ہوگئے
- وَتَلَّهٗ لِلْجَبِيْنِاور گرادیا اس کو پیشانی کے بل
آخر کو جب اِن دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیاوَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ﴿104﴾
- وَنَادَيْنٰهُاور پکارا ہم نے اس کو
- اَنْ يّٰٓاِبْرٰهِيْمُکہ اے ابراہیم
اور ہم نے ندا دی کہ "اے ابراہیمؑقَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿105﴾
- قَدْتحقیق
- صَدَّقْتَ الرُّءْيَا ۚتو نے سچ کر دکھایا خواب کو
- اِنَّا كَذٰلِكَبیشک ہم اسی طرح
- نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَہم جزا دیتے ہیں احسان کرنے والوں کو
تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیںاِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ﴿106﴾
- اِنَّ ھٰذَابیشک یہ
- لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِيْنُالبتہ وہ آزمائش تھی کھلی
یقیناً یہ ایک کھلی آزمائش تھی"وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ﴿107﴾
- وَفَدَيْنٰهُاور چھڑا لیا ہم نے اس کو
- بِذِبْحٍساتھ ایک قربانی کے
- عَظِيْمٍبڑی
اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیاوَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ﴿108﴾
- وَتَرَكْنَااور چھوڑ دیا ہم نے
- عَلَيْهِاس پر
- فِي الْاٰخِرِيْنَبعد والوں میں
اور اس کی تعریف و توصیف ہمیشہ کے لیے بعد کی نسلوں میں چھوڑ دیسَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ﴿109﴾
- سَلٰمٌسلام ہے
- عَلٰٓياوپر
- اِبْرٰهِيْمَابراہیم کے
سلام ہے ابراہیمؑ پركَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿110﴾
- كَذٰلِكَاسی طرح
- نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَہم بدلہ دیتے ہیں احسان کرنے والوں کو
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیںاِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿111﴾
- اِنَّهٗبیشک وہ
- مِنْسے
- عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَہمارے مومن بندوں میں سے تھا
یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھاوَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿112﴾
- وَبَشَّرْنٰهُاور خوش خبری دی ہم نے اس کو
- بِاِسْحٰقَساتھ اسحاق کے
- نَبِيًّاایک نبی تھے
- مِّنَسے
- الصّٰلِحِيْنَنیکو کاروں میں سے
اور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سےوَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ع﴿113﴾
- وَبٰرَكْنَا عَلَيْهِاور برکت ڈالی ہم نے اس پر
- وَعَلٰٓي اِسْحٰقَ ۭاور اسحاق پر
- وَمِنْاور، سے
- ذُرِّيَّتِهِمَااور ان دونوں کی اولاد میں (سے)
- مُحْسِنٌکوئی محسن ہے
- وَّظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖاور کوئی ظالم ہے اپنے نفس کے لئے
- مُبِيْنٌکھلم کھلا
اور اسے اور اسحاقؑ کو برکت دی اب ان دونوں کی ذریّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہےوَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ﴿114﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- مَنَنَّاہم نے احسان کیا
- عَلٰي مُوْسٰى وَهٰرُوْنَموسیٰ پر اور ہارون پر
اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیاوَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ﴿115﴾
- وَنَجَّيْنٰهُمَااور نجات دی ہم نے ان دونوں کو
- وَقَوْمَهُمَااور ان دونوں کی قوم کو
- مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيْمِکرب عظیم سے
اُن کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دیوَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ﴿116﴾
- وَنَصَرْنٰهُمْاور ہم نے مدد کی ان کی
- فَكَانُوْاپھر تھے
- هُمُ الْغٰلِبِيْنَوہی غالب آنے والے
اُنہیں نصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہےوَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ﴿117﴾
- وَاٰتَيْنٰهُمَا الْكِتٰبَاور دی ہم نے ان کو کتاب
- الْمُسْتَبِيْنَروشن
ان کو نہایت واضح کتاب عطا کیوَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ﴿118﴾
- وَهَدَيْنٰهُمَااور ہدایت دی ہم نے ان دونوں کو
- الصِّرَاطَراستے کی
- الْمُسْتَقِيْمَسیدھے
انہیں راہ راست دکھائیوَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ﴿119﴾
- وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَااور باقی رکھا ہم نے ان دونوں پر (ذکر خیر)
- فِي الْاٰخِرِيْنَبعد والوں میں
اور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھاسَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ﴿120﴾
- سَلٰمٌ عَلٰيسلام ہو پر
- مُوْسٰى وَهٰرُوْنَموسیٰ کے اور ہارون کے
سلام ہے موسیٰؑ اور ہارونؑ پراِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿121﴾
- اِنَّا كَذٰلِكَیقیناً ہم اسی طرح
- نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیںاِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿122﴾
- اِنَّهُمَابیشک وہ دونوں
- مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَہمارے مومن بندوں میں سے تھے
در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھےوَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ﴿123﴾
- وَاِنَّ اِلْيَاسَاور بیشک الیاس
- لَمِنَالبتہ میں سے
- الْمُرْسَلِيْنَرسولوں (میں سے) تھے
اور الیاسؑ بھی یقیناً مرسلین میں سے تھااِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ﴿124﴾
- اِذْ قَالَجب اس نے کہا
- لِقَوْمِهٖٓاپنی قوم سے
- اَلَا تَتَّقُوْنَکیا تم ڈرتے نہیں ہو
یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ "تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ﴿125﴾
- اَتَدْعُوْنَکیا تم پکارتے ہو
- بَعْلًابعل کو
- وَّتَذَرُوْنَاور تم چھوڑ دیتے ہو
- اَحْسَنَ الْخَالِقِيْنَاحسن الخالقین
کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتے ہواللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ﴿126﴾
- اللّٰهَ رَبَّكُمْاللہ تعالیٰ کو، جو رب ہے تمہارا
- وَرَبَّاور رب ہے
- اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِيْنَتمہارے پہلوں کا
اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟"فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ﴿127﴾
- فَكَذَّبُوْهُتو انہوں نے جھٹلادیا اس کو
- فَاِنَّهُمْتو بیشک وہ
- لَمُحْضَرُوْنَضرور حاضر کئے جائیں گے
مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیںاِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿128﴾
- اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِسوائے اللہ کے بندے
- الْمُخْلَصِيْنَجو چنے ہوئے ہیں
بجز اُن بندگان خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھاوَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ﴿129﴾
- وَتَرَكْنَااور چھوڑا ہم نے
- عَلَيْهِاس پر
- فِي الْاٰخِرِيْنَبعد والوں میں (اچھا نام)
اور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھاسَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ﴿130﴾
- سَلٰمٌسلام ہو
- عَلٰٓي اِلْ يَاسِيْنَاوپر الیاسین کے
سلام ہے الیاسؑ پراِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿131﴾
- اِنَّا كَذٰلِكَبیشک ہم اسی طرح
- نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیںاِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿132﴾
- اِنَّهٗبیشک وہ
- مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَہمارے مومن بندوں میں سے تھے
واقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھاوَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ﴿133﴾
- وَاِنَّ لُوْطًااور بیشک لوط
- لَّمِنَالبتہ میں سے
- الْمُرْسَلِيْنَرسولوں (میں سے) تھے
اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیںاِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ﴿134﴾
- اِذْ نَجَّيْنٰهُجب نجات دی ہم نے اس کو
- وَاَهْلَهٗٓاور اس کے گھر نے اس کو
- اَجْمَعِيْنَسب کے سب کو
یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دیاِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ﴿135﴾
- اِلَّا عَجُوْزًامگر ایک بڑھیا
- فِي الْغٰبِرِيْنَجو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھیثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ﴿136﴾
- ثُمَّپھر
- دَمَّرْنَا الْاٰخَرِيْنَتباہ کردیا ہم نے دوسروں کو
پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیاوَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ﴿137﴾
- وَاِنَّكُمْاور بیشک تم
- لَتَمُرُّوْنَالبتہ تم گزرتے ہو
- عَلَيْهِمْ مُّصْبِحِيْنَان پر صبح کرتے ہوئے/ صبح صبح
آج تم شب و روز اُن کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہووَ بِالَّیْلِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ع﴿138﴾
- وَبِالَّيْلِ ۭاور رات کو
- اَفَلَا تَعْقِلُوْنَکیا تم عقل نہیں رکھتے ہو
کیا تم کو عقل نہیں آتی؟وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ﴿139﴾
- وَاِنَّاور بیشک
- يُوْنُسَیونس
- لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَالبتہ رسولوں میں سے تھے
اور یقیناً یونسؑ بھی رسولوں میں سے تھااِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ﴿140﴾
- اِذْ اَبَقَجب وہ بھاگ گئے
- اِلَى الْفُلْكِکشتی کی طرف
- الْمَشْحُوْنِجو بھری ہوئی تھی
یاد کرو جب وہ ایک بھری کشتی کی طرف بھاگ نکلافَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ﴿141﴾
- فَسَاهَمَتو قرعہ ڈالا
- فَكَانَپھر وہ ہوگئے
- مِنَ الْمُدْحَضِيْنَپھسلائے جانے والوں میں سے/ مغلوب ہونے والوں میں سے
پھر قرعہ اندازی میں شریک ہوا اور اس میں مات کھائیفَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ﴿142﴾
- فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُتو لقمہ بنالیا اس کا مچھلی نے/ نگل لیا اس کو مچھلی نے
- وَهُوَ مُلِيْمٌاور وہ ملامت کرنے والے تھے (خود کو)
آخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھافَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ﴿143﴾
- فَلَوْلَآپھر اگر نہ ہوتا ایسا
- اَنَّهٗ كَانَبیشک وہ ہوگئے
- مِنَ الْمُسَبِّحِيْنَتسبیح کرنے والوں میں سے
اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا تولَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ﴿144﴾
- لَلَبِثَالبتہ وہ ٹھہرے رہتے
- فِيْ بَطْنِهٖٓاس کے پیٹ میں (مچھلی کے)
- اِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَاس دن تک جب سب اٹھائے جائیں گے
روز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتافَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ﴿145﴾
- فَنَبَذْنٰهُتو ہم نے پھینک دیا اس کو
- بِالْعَرَآءِچٹیل زمین پر
- وَهُوَاور وہ
- سَقِيْمٌبیمار تھے/کمزور تھے/ناتواں تھے/علیل تھے/مضمحل تھے
آخرکار ہم نے اسے بڑی سقیم حالت میں ایک چٹیل زمین پر پھینک دیاوَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ﴿146﴾
- وَاَنْۢبَتْنَااور اگائی ہم نے
- عَلَيْهِاس پر
- شَجَرَةًایک بیل/ ایک درخت
- مِّنْ يَّقْطِيْنٍکدو کی/بیل دار/ بیل میں سے
اور اُس پر ایک بیل دار درخت اگا دیاوَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ﴿147﴾
- وَاَرْسَلْنٰهُاور بھیجا ہم نے اس کو
- اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍطرف سو ہزار کے (ایک لاکھ)
- اَوْ يَزِيْدُوْنَیا زیادہ
اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجافَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ﴿148﴾
- فَاٰمَنُوْاتو وہ ایمان لے آئے
- فَمَتَّعْنٰهُمْتو ہم نے فائدہ دیا ان کو
- اِلٰى حِيْنٍایک وقت تک
وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھافَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ﴿149﴾
- فَاسْتَفْتِهِمْپس پوچھو ان سے
- اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُکیا تیرے رب کے لئے بیٹیاں ہیں
- وَلَهُمُ الْبَنُوْنَاور ان کے لئے ہیں بیٹے
پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے!اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ﴿150﴾
- اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَیا بنایا ہم نے فرشتوں کو
- اِنَاثًاعورتیں
- وَّهُمْاور وہ
- شٰهِدُوْنَگواہ ہیں
کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿151﴾
- اَلَآ اِنَّهُمْخبردار بیشک وہ
- مِّنْ اِفْكِهِمْاپنے جھوٹ سے/ افترا پردازی سے
- لَيَقُوْلُوْنَالبتہ وہ کہتے ہیں
خوب سن رکھو، دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیںوَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿152﴾
- وَلَدَ اللّٰهُ ۙپیدا کیا اللہ نے
- وَاِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَاور بیشک وہ البتہ جھوٹے ہیں
کہ اللہ اولاد رکھتا ہے، اور فی الواقع یہ جھوٹے ہیںاَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ﴿153﴾
- اَصْطَفَى الْبَنَاتِکیا اس نے چن لیا بیٹیوں کو
- عَلَي الْبَنِيْنَبیٹوں پر
کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ﴿154﴾
- مَا لَكُمْ ۣکیا ہے تم کو
- كَيْفَ تَحْكُمُوْنَکیسے تم فیصلے کرتے ہو
تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیسے حکم لگا رہے ہواَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ﴿155﴾
- اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَکیا بھلا نہیں تم نصیحت پکڑو گے
کیا تمہیں ہوش نہیں آتااَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ﴿156﴾
- اَمْ لَكُمْیا تمہارے لئے
- سُلْطٰنٌ مُّبِيْنٌکوئی دلیل ہے کھلی
یا پھر تمہارے پاس اپنی ان باتوں کے لیے کوئی صاف سند ہےفَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿157﴾
- فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْپس لے آؤ اپنی کتاب کو
- اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَاگر ہو تم سچے
تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہووَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ﴿158﴾
- وَجَعَلُوْااور انہوں نے بنا رکھا ہے
- بَيْنَهٗاس کے درمیان
- وَبَيْنَ الْجِنَّةِاور جنوں کے درمیان
- نَسَبًا ۭایک ناطہ/ رشتہ
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- عَلِمَتِ الْجِنَّةُجان لیا ہے جنوں نے
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- لَمُحْضَرُوْنَحاضر کئے جائیں گے
اِنہوں نے اللہ اور ملائکہ کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیںسُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ﴿159﴾
- سُبْحٰنَ اللّٰهِپاک ہے اللہ
- عَمَّايَصِفُوْنَاس سے جو وہ بیان کرتے ہیں
(اور وہ کہتے ہیں کہ) "اللہ اُن صفات سے پاک ہےاِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿160﴾
- اِلَّا عِبَادَسوائے بندے
- اللّٰهِاللہ کے
- الْمُخْلَصِيْنَجو چنے ہوئے ہیں
جو اُس کے خالص بندوں کے سوا دوسرے لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیںفَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ﴿161﴾
- فَاِنَّكُمْپس بیشک تم سب
- وَمَا تَعْبُدُوْنَاور جن کی تم عبادت کرتے ہو
پس تم اور تمہارے یہ معبودمَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ﴿162﴾
- مَآ اَنْتُمْنہیں تم
- عَلَيْهِ بِفٰتِنِيْنَاس کے خلاف بہکانے والے
اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتےاِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ﴿163﴾
- اِلَّامگر
- مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيْمِاس کو جو ہے، وہ داخل ہونے والا جہنم میں
مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہووَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ﴿164﴾
- وَمَا مِنَّآاور نہیں ہم میں سے کوئی
- اِلَّامگر
- لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌاس کے لئے مقام ہے/ جگہ ہے معلوم
اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہےوَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ﴿165﴾
- وَّاِنَّااور بیشک ہم
- لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَالبتہ ہم صف بنانے والے ہیں
اور ہم صف بستہ خدمت گار ہیںوَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ﴿166﴾
- وَاِنَّااور بیشک ہم
- لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَالبتہ ہم ہی تسبیح کرنے والے ہیں
اور تسبیح کرنے والے ہیں"وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿167﴾
- وَاِنْ كَانُوْااور بیشک تھے وہ
- لَيَقُوْلُوْنَالبتہ کہتے
یہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھےلَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿168﴾
- لَوْکاش
- اَنَّ عِنْدَنَابیشک ہمارے پاس
- ذِكْرًانصیحت ہوتی/ ذکر ہوتا
- مِّنَ الْاَوَّلِيْنَپہلوں میں سے/ پہلے کا
کہ کاش ہمارے پاس وہ "ذکر" ہوتا جو پچھلی قوموں کو ملا تھالَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿169﴾
- لَكُنَّاالبتہ ہوتے ہم
- عِبَادَ اللّٰهِاللہ کے بندے
- الْمُخْلَصِيْنَچنے ہوئے
تو ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتےفَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿170﴾
- فَكَفَرُوْا بِهٖتو انہوں نے کفر کیا ساتھ اس کے
- فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَتو عنقریب وہ جان لیں گے
مگر (جب وہ آ گیا) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا اب عنقریب اِنہیں (اِس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گاوَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ﴿171﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- سَبَقَتْپہلے گزر چکی ہے
- كَلِمَتُنَابات ہماری
- لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِيْنَہمارے بندوں کے لئے جو بھیجے گئے
اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیںاِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪﴿172﴾
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَالبتہ وہی مدد دیئے جانے والے ہیں
کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گیوَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ﴿173﴾
- وَاِنَّاور بیشک
- جُنْدَنَالشکر ہمارا/ فوج ہماری
- لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَالبتہ وہ غالب آنے والے ہیں
اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گافَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ﴿174﴾
- فَتَوَلَّتو منہ پھیر لو
- عَنْهُمْان سے
- حَتّٰى حِيْنٍایک خاص وقت تک
پس اے نبیؐ، ذرا کچھ مدّت تک انہیں اِن کے حال پر چھوڑ دووَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ﴿175﴾
- وَّاَبْصِرْهُمْاور دیکھو ان کو
- فَسَوْفَ يُبْصِرُوْنَتو عنقریب وہ بھی دیکھیں گے
اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گےاَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ﴿176﴾
- اَفَبِعَذَابِنَاکیا بھلا ساتھ ہمارے عذاب کے
- يَسْتَعْجِلُوْنَوہ جلدی مچا رہے ہیں
کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ﴿177﴾
- فَاِذَاپھر جب
- نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْوہ اترے گا ان کے صحن میں/ ان کے اپنے گھر میں
- فَسَآءَتو بہت بری ہوگی
- صَبَاحُ الْمُنْذَرِيْنَصبح ڈرائے جانے والوں کی
جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہےوَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ﴿178﴾
- وَتَوَلَّاور منہ پھیر لو
- عَنْهُمْان سے
- حَتّٰى حِيْنٍایک وقت تک
بس ذرا اِنہیں کچھ مدت کے لیے چھوڑ دووَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ﴿179﴾
- وَّاَبْصِرْاور دیکھتے رہو
- فَسَوْفَ يُبْصِرُوْنَتو عنقریب وہ بھی دیکھیں گے
اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گےسُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ﴿180﴾
- سُبْحٰنَ رَبِّكَپاک ہے تیرا رب
- رَبِّ الْعِزَّةِعزت کا مالک
- عَمَّا يَصِفُوْنَان تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں
پاک ہے تیرا رب، عزت کا مالک، اُن تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیںوَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ﴿181﴾
- وَسَلٰمٌاور سلام ہے
- عَلَي الْمُرْسَلِيْنَسب رسولوں پر
اور سلام ہے مرسلین پروَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿182﴾
- وَالْحَمْدُ لِلّٰهِاور سب تعریف
- رَبِّ الْعٰلَمِيْنَاللہ رب العالمین کے لئے ہے
اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے