Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 90
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ
وَاَمَّآ : اور لیکن اِنْ : اگر كَانَ : ہے مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ والوں میں سے
اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہے
اگر وہ { اصحاب الیمین } میں سے ہیں 09 ۔ مقربین و سابقی کے بعد { اصحاب الشمال } کی بات سنائی جا رہی ہے اور ان کو جو کچھ جنت میں انعامات دیئے جائیں گے ان کی تفصیل آپ پیچھے بھی پڑھتے آرہے ہیں اور اس سورت کی آیت 72 تا 04 بھی ان ہی کے انعامات و اکرامات کا ذکر گزر چکا ہے اس جگہ تو ان کے اس دنیا سے رخصت ہوتے ہی جو مقام ان کی ارواح کو میسر آئے گا اس کا ذکر کیا جا رہا ہے کہ جونہی وہ رب کریم کی طرف مراجعت کریں گے تو جاتے ہی ان پر سلامتی کی صدائیں شروع ہوجائیں گی اور فرشتے مبارکبادیاں پیش کریں گے اور عین ممکن ہے کہ ان سے پہلے جانے والوں کی ارواح بھی ان میں شامل ہوں جو ان کو اہلا سھلامرحبا کہیں گے۔ ان کے مقامات اگرچہ مقربین و سابقین سے درجہ میں کم ہوں گے لیکن بحمداللہ ساتھ دونوں کا ایک ساتھ ہی ہوگا جس میں قرب کے باعث آمدرورفت جاری رہے گی۔
Top