Tadabbur-e-Quran - Al-Waaqia : 90
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ
وَاَمَّآ : اور لیکن اِنْ : اگر كَانَ : ہے مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ والوں میں سے
اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو
(واما ان گان من اصحب الیمین فسلم لک من اصحب الیمین) (90، 91) اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہوا تو اس کو اللہ تعالیٰ اور اسکے فرشتوں کی طرف سے داد ملے گی کہ اے صاحب یمین، تیرے لیے سلامتی اور مبارکی ہے۔ (فلسم لک من اصحب الیمین) میں من سلام کے صلہ کے طور پر نہیں آیا ہے، جیسا کہ عام طور پر مفسرین نے سمجھا ہے، بلکہ ضمیر خطاب کے بیان کے لیے آیا ہے اس وجہ سے میرے نزدیک اس ٹکڑے کا یہ ترجمہ صحیح نہیں ہوگا کہ تیرے لیے اصحاب یمین کی جانب سے سلام پہنچے بلکہ عربیت کے صحیح قاعدے سے اس کا ترجمہ یہ ہوگا کہ اے صاحب یمین تیرے لیے سلامتی ہو۔ اسی سلام و سلامتی کے اندر وہ سب کچھ ہے جو اوپر اصحاب یمین کے مرتبہ سے متعلق بیان ہوا ہے۔
Top