Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 91
فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ
فَسَلٰمٌ لَّكَ : تو سلام ہے تیرے لیے مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ والوں میں سے ہو
تیرے لیے سلامتی اور امن ہے کہ تو دا ہنی (طرف) والوں سے ہے
تیرے لیے سلامتی اور امن ہے کہ تو داہنی طرف والوں سے ہو گا 19۔ یہ فرشتوں اور دوسری نیک ارواح کی طرف سے جو اہلا سہلا مرحبا کی صدائیں بلند ہوں گی ان کی مزید وضاحت کی جا رہی ہے کہ ان کو مخاطب کر کے کہا جائے گا اے اہل یمین تمہارے لیے سلامتی ہی سلامتی ہے۔ یہ گویا اختصار ہے اہل یمین کے انعامات و احسانات کا جن کا ذکر پیچھے اسی سورت کی آیات 72 تا 04 میں گزر چکا ہے اور جن کا ماحصل سلامتی ہی سلامتی ہے کہ اس میں سب کچھ داخل ہے اور یہ بھی کہ وہانعامات تو ان کو جنت میں ملیں گے جب میدان حشر میں فیصلہ کے بعد براہ راست سیدھا جنت میں داخلہ ہوگا اس وقت تو سلامتی کی خوشخبری پیش کی جا رہی ہے تاکہ پھول اپنی خوشبو سے پہچانا جاسکے اور لاریب یہ خوشخبری بھی اپنی جگہ بہت بڑی اہمیت رکھیتی ہے کہ نتیجہ (Result) آئوٹ ہونے سے قبل نتہجا معلوم ہوجائے تو اس کی خوشی سے کون انکار کرسکتا ہے۔
Top