Mutaliya-e-Quran - Al-Baqara : 284
لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ اِنْ تُبْدُوْا مَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اَوْ تُخْفُوْهُ یُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللّٰهُ١ؕ فَیَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
لِلّٰهِ : اللہ کے لیے مَا : جو فِي : میں السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَمَا : اور جو فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَاِنْ : اور اگر تُبْدُوْا : تم ظاہر کرو مَا : جو فِيْٓ : میں اَنْفُسِكُمْ : تمہارے دل اَوْ : یا تُخْفُوْهُ : تم اسے چھپاؤ يُحَاسِبْكُمْ : تمہارے حساب لے گا بِهِ : اس کا اللّٰهُ : اللہ فَيَغْفِرُ : پھر بخشدے گا لِمَنْ : جس کو يَّشَآءُ : وہ چاہے وَيُعَذِّبُ : وہ عذاب دے گا مَنْ : جس کو يَّشَآءُ : وہ چاہے وَاللّٰهُ : اور اللہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر چیز قَدِيْرٌ : قدرت رکھنے والا
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، سب اللہ کا ہے تم اپنے دل کی باتیں خواہ ظاہر کرو یا چھپاؤ اللہ بہرحال ان کا حساب تم سے لے لے گا پھر اسے اختیار ہے، جسے چاہے، معاف کر دے اور جسے چاہے، سزا دے وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
[لِلّٰہِ : اللہ کی ہی (ملکیت) ہے ] [مَا : وہ جو ] [فِی السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں ہے ] [وَمَا : اور وہ جو ] [فِی الْاَرْضِ : زمین ] [میں ہے ] [وَاِنْ : اور اگر ] [تُبْدُوْا : تم لوگ ظاہر کرو ] [مَا : اس کو جو ] [فِیْ اَنْفُسِکُمْ : تمہارے جی میں ہے ] [اَوْ : یا ] [تُخْفُوْہُ : تم لوگ چھپائو اس کو ] [یُحَاسِبْـکُمْ : حساب لے گا تم لوگوں سے ] [بِہِ : اس کا ] [اللّٰہُ : اللہ ] [فَـیَغْفِرُ : پھر وہ معاف کرے گا ] [لِمَنْ : اس کو جسے ] [یَّشَآئُ : وہ چاہے گا ] [وَیُعَذِّبُ : اور وہ عذاب دے گا ] [مَنْ : اس کو جس کو ] [یَّشَآئُ : وہ چاہے گا ] [وَاللّٰہُ : اور اللہ ] [عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ : ہر چیز پر ] [قَدِیْرٌ : قدرت رکھنے والا ہے ] ترکیب :” مَا “ مبتدأ ہے ‘ اس کی خبر ” مَوْجُوْدٌ“ محذوف ہے اور ” فِی السَّمٰوٰتِ “ قائم مقام خبر ہے۔ اسی طرح ” مَا فِی الْاَرْضِ “ ہے۔ یہ دونوں جملے مبتدأ مؤخر ہیں ‘ ان کی خبر ” مُلْکٌ“ محذوف ہے اور ان کی قائم مقام خبر ” لِلّٰہِ “ مقدم ہے۔ ” یُحَاسِبْـکُمْ “ جوابِ شرط ہونے کی وجہ سے مجزوم ہے اور اس کا فاعل ” اَللّٰہُ “ ہے۔
Top