Mazhar-ul-Quran - Al-An'aam : 126
وَ هٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسْتَقِیْمًا١ؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّذَّكَّرُوْنَ
وَھٰذَا : اور یہ صِرَاطُ : راستہ رَبِّكَ : تمہارا رب مُسْتَقِيْمًا : سیدھا قَدْ فَصَّلْنَا : ہم نے کھول کر بیان کردی ہیں الْاٰيٰتِ : آیات لِقَوْمٍ : ان لوگوں کے لیے يَّذَّكَّرُوْنَ : جو نصیحت پکڑتے ہیں
اور یہ دین اسلام تمہارے پروردگار کی سیدھی راہ ہے بیشک ہم نے تفصیل کے ساتھ آیتیں بیان کردیں ہیں ان لوگوں کے واسطے کہ نصیحت قبول کرتے ہیں
مطلب یہ ہے کہ اے رسول اللہ کے ! قرآن میں جو احکام دین اسلام کے تم پر نازل کئے ہیں یہ وہ دین ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا مندی کا سیدھا رستہ ٹھہرایا ہے۔ اور اس میں سب باتوں کی تفصیل ہے جو اس پر عمل کریں گے تو اللہ تعالیٰ جنت عطا کرنے کا کفیل اور ضامن ہے۔
Top