Dure-Mansoor - Al-An'aam : 126
وَ هٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسْتَقِیْمًا١ؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّذَّكَّرُوْنَ
وَھٰذَا : اور یہ صِرَاطُ : راستہ رَبِّكَ : تمہارا رب مُسْتَقِيْمًا : سیدھا قَدْ فَصَّلْنَا : ہم نے کھول کر بیان کردی ہیں الْاٰيٰتِ : آیات لِقَوْمٍ : ان لوگوں کے لیے يَّذَّكَّرُوْنَ : جو نصیحت پکڑتے ہیں
اور یہ آپ کے رب کا سیدھا راستہ ہے، بیشک ہم نے واضح طور پر ان لوگوں کے لئے آیات بیان کردی ہیں جو نصیحت حاصل کرتے ہیں۔
(1) امام عبد الرزاق اور ابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت قد فصلنا الایت یعنی ہم نے آیات کھول کر بیان کردی اور لفظ آیت لھم دارالسلم یعنی جنت۔ (2) امام ابن ابی حاتم نے جابر بن زید سے روایت کیا کہ لفظ آیت السلم سے مراد ہے اللہ کی ذات۔ (3) امام ابو الشیخ نے سدی (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت لھم دار السلم کہ اللہ تعالیٰ ہی سلام ہیں اور ان کا گھر جنت ہے۔
Top