Madarik-ut-Tanzil - Al-Waaqia : 19
لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ
لَّا يُصَدَّعُوْنَ : نہ سر ڈکھائے جائیں گے عَنْهَا : اس سے وَلَا يُنْزِفُوْنَ : اور نہ وہ بےجا بولیں گے
اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ انکی عقلیں زائل ہوں گی
19 : لَّایُصَدَّعُوْنَ عَنْہَا (نہ اس شراب سے ان کو درد سر ہوگا) عنہاؔ اس کے سبب سے۔ حقیقت میں یہ اس طرح ہے لا یصدر صداعھم عنھا ان کا سر درد اس کی وجہ سے صادر نہ ہوگا۔۔ وَلَا یُنْزِفُوْنَ (اور نہ عقل میں فتور آئے گا) نہ ان کو نشہ چڑھے گا۔ عرب کہتے ہیں۔ نزف الرجلؔ اس کی عقل جاتی رہی نشے کی وجہ سے۔ قراءت : ینزفون زاء کا کسرہ کو فیوں نے پڑھا۔ ان کی شراب ختم نہ ہوگی کہتے ہیں۔ اَنْزَفَ القَوْم جبکہ ان کی شراب ختم ہوجائے۔
Top