Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 19
لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ
لَّا يُصَدَّعُوْنَ : نہ سر ڈکھائے جائیں گے عَنْهَا : اس سے وَلَا يُنْزِفُوْنَ : اور نہ وہ بےجا بولیں گے
جس شرات سے نہ ان کو درد سر ہوگا اور نہ عقل میں کوئی فتور آئے گا۔
(19) جس شراب سے نہ ان کو دوران سر ہوگا اور نہ عقل میں کوئی فتور آئے گا۔ کوب، وہ برتن جس میں ٹونٹی اور ڈنڈی لگی ہوئی نہ ہو۔ آب خورہ گلاس پیالہ وغیرہ ۔ ابریق جس برتن میں ٹونٹی بھی ہو اور ڈنڈی بھی ہندی میں آفتابہ کہتے ہیں جس سے ہاتھ دھوئے جائیں اور ہاتھ صاف کئے جائیں۔ آفتابہ بڑے لوٹے کو کہتے ہیں جس میں ٹونٹی بھی ہوتی ہے اور ڈنڈی بھی اور اوپر ڈھکنا بھی ہوتا ہے۔ کاس، جام، گلاس شراب کی پیالی معین صاف اور بہنے والی شراب نتھری ہوئی جنت کی شراب دنیا کی شراب سے بالکل علیحدہ کوئی چیز ہوگی۔ اس کے پینے سے دوران سر بھی نہیں ہوگا اور نہ اس کے پینے سے عقل کو کوئی نقصان پہنچے گا سر میں درد بھی نہیں اور سکر بھی نہیں۔
Top