Jawahir-ul-Quran - Al-Waaqia : 88
فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ
فَاَمَّآ : پھر اگر اِنْ كَانَ : اگر ہے وہ مِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ : مقربین میں سے
سو جو اگر30 وہ مردہ ہوا مقرب لوگوں میں
30:۔ ” فاما ان کان من المقربین “ یہ تیسری جماعت کے حال کا اعادہ ہے۔ ” فروح وریحان “ یہ خبر مقدم، محذوف کا مبتدا ہے ای فلہ روح (روح) ۔ ” رَوْحٌ“ رحمت۔ ریحان، رزق۔ (روح، بحر، قرطبی) ۔ یا ” رَوح “ راحت اور آرام اور ریحان بوئے خوش (قرطبی) ۔ مقربین کو آخرت میں نعمتوں سے مالا مال ایسے باغ ملیں گے جن میں ہر قسم کی راحت ہوگی۔ مختلف اقسام کا پاکیزہ رزق اور گلہائے رنگا رنگ سے ان کے مشام دماغ مسرور و معطر ہوں گے یہ سب اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کا فضل ہوگا۔
Top