Tafseer-e-Baghwi - Al-Waaqia : 10
وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ
وَالسّٰبِقُوْنَ : اور آگے بڑھنے والے السّٰبِقُوْنَ : آگے بڑھنے والے ہیں
اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں
9 ۔” واصحاب المشئمۃ ما اصحاب المشئمۃ “ یعنی بائیں جانب والے اور عرب بائیں ہاتھ کا نام الشوری رکھتے ہیں اور اسی سے شام اور یمن کا نام رکھا گیا۔ اس لئے کہ یمن کعبہ کی دائیں جانب اور شام اس کی بائیں جانب ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جن لیا جائے گا بائیں جانب جہنم کی طرف اور ابن عباس ؓ فرماتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو آدم (علیہ السلام) کی بائیں جانب تھے، ان کی اولاد کے نکالنے کے وقت اور اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں فرمایا تھا یہ لوگ جہنم میں ہوں گے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں اور ضحاک (رح) فرماتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے اور حسن (رح) فرماتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو خود پر منحوس بےبرکت ہیں اور ان کی عمریں نافرمانیوں میں گزریں۔
Top