Tafseer-e-Baghwi - Al-Waaqia : 9
وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ
وَاَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ : اور بائیں ہاتھ والے مَآ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ : کیا ہیں بائیں ہاتھ والے
تو داہنے ہاتھ والے (سبحان اللہ) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین) میں ہیں
اصحاب الیمین کون لوگ ہوں گے 8 ۔ پھر اس کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا ” فاصحاب المیمنۃ “ وہ لوگ ہیں جن کو اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا جنت کے لئے اور ابن عباس ؓ فرماتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو آدم (علیہ السلام) کی دائیں جانب تھے جب ان کے اولاد ان کی پشت سے نکالی گئی اور اللہ تعالیٰ نے ان کو کہا یہ لوگ جنت میں ہیں اور مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ضحاک (رح) فرماتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال نامے دائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے۔ حسن اور ربیع رحمہما اللہ فرماتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے آپ صاحب برکت تھے اور ان کی زندگیاں اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں گزریں اور تابعین باحسان ہیں پھر اپنے نبی کریم ﷺ پر تعجب کیا اور فرمایا ” ما اصحاب المیمنۃ “ اور یہ ایسے ہے جیسے کہا جاتا ہے زیدمازید مراد ہوتا ہے زید سخت ہے۔
Top