Bayan-ul-Quran - Al-Waaqia : 18
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ
وَاَمَّآ : اور لیکن اِنْ كَانَ : اگر ہے مِنَ الْمُكَذِّبِيْنَ : جھٹلانے والوں میں سے الضَّآلِّيْنَ : بہکے ہوئے لوگوں میں سے
اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے
(56:92) واما ان کان من المکذبین الضالین : جملہ شرطیہ ہے۔ اور جو اگر وہ ہوا جھٹلانے والوں بہکوں میں۔ (ترجمہ شاہ عبد القادر) یہ مکذبین اور ضالین وہ ہوں گے جو اوپر آیت میں 9 اور 41 میں اصحب المشئمۃ اور اصحاب الشمال بیان ہوئے ہیں۔ المکذبین اسم فاعل مذکر تکذیب (تفعیل) مصدر سے جھٹلانے والے۔ الضالین : اسم صفت واسم فاعل جمع مذکر۔ ضلال باب سمع و ضرب۔ مصدر بمعنی کج راہ ہونا دین سے پھرنا۔ حق راستہ سے پھرنا۔ بھٹکنا۔ اس کا واحد ضال ہے بمعنی کج راہ۔ بھٹکا ہوا ۔ راہ بھولا۔ حیران۔ بیخبر ۔
Top