Anwar-ul-Bayan - Al-Waaqia : 93
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ
فَنُزُلٌ : تو مہمانی ہے مِّنْ حَمِيْمٍ : کھولتے پانی میں سے
تو (اسکے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے
(56:93) فنزل من حمیم : ای فلہ نزل :جواب شرط کے لئے نزل مہمانی کا کھانا۔ طعام ضیافت۔ حمیم نہایت گرم پانی من حمیم ای کائن من حمیم جو کھولتے ہوئے سخت گرم پانی پر مشتمل ہوگا۔ (نیز ملاحظہ ہو آیت 54 متذکرہ بالا) ۔ مطلب ہے ان مکذبین ضالین کے لئے نہایت سخت گرم پانی پینے کو ملے گا۔
Top