Anwar-ul-Bayan - Al-Waaqia : 91
فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ
فَسَلٰمٌ لَّكَ : تو سلام ہے تیرے لیے مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ والوں میں سے ہو
تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام
(56:91) فسلم لک من اصحب الیمین :جواب شرط کے لئے ہے۔کے بعد یقال محذوف ہے۔ لفظی ترجمہ ہوگا :۔ اصحاب الیمین کی طرف سے تجھ پر سلامتی ہو۔ اس کی مختلف صورتیں ہیں :۔ (1) اس متوفی سے کہا جائے گا تیرے دوسرے بھائیوں (اصحاب الیمین) کی طرف سے تجھ پر سلامتی ہو۔ (2) حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ فرشتہ اللہ کی طرف سے اس کو سلام کہے گا۔ اور خبر دے گا کہ تو اصحب الیمین میں سے ہے ۔ اس صورت میں انت مبتداء محذوف ہے اور من اصحب الیمین اس کی خبر ہے۔ (3) یا خطاب حضرت محمد ﷺ سے ہے کہ اے محمد ﷺ ان کی طرف سے (یعنی اصحاب الیمین کی طرف) رنج و غم سے سلامتی ہے۔ ان کا ایسا عمدہ حال ہوگا کہ جس کو دیکھ کر آپ کو رنج و غم نہ ہوگا۔
Top