Al-Quran-al-Kareem - Al-Waaqia : 47
وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَئِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ
وَكَانُوْا يَقُوْلُوْنَ : اور وہ کہا کرتے تھے اَئِذَا : کیا جب مِتْنَا : ہم مرجائیں گے وَكُنَّا تُرَابًا : اور ہم ہوں گے مٹی وَّعِظَامًا : اور ہڈیاں ءَاِنَّا : کیا بیشک ہم لَمَبْعُوْثُوْنَ : ہم پھر دوبارہ اٹھائے جائیں گے
اور وہ کہا کرتے تھے کیا جب ہم مرجائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا واقعی ہم ضرور اٹھائے جانے والے ہیں ؟
وَ کَانُوْا یَقُوْلُوْنَ۔۔۔۔ : ان آیات کی تفسیر کے لیے دیکھئے سورة ٔ مومنون (82، 83) اور سورة ٔ صفا ات (16، 17)
Top