Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 93
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ
فَنُزُلٌ : تو مہمانی ہے مِّنْ حَمِيْمٍ : کھولتے پانی میں سے
تو کھولتے ہوئے پانی سے اس کی مہمانی ہو گی
کھولتے ہوئے پانی سے ان کی مہمانی ہو گی 39۔ اس جگہ ان کا انجام بتایا جا رہا ہے کہ ان کی وہاں کیسی خاطر مدارت ہوگی کہ ان کے لیے کھولتا ہوا پانی تیار رکھا گیا ہے اس طرح اس ایک چیز کی طرف اشارہ فرما کر باقی باتوں کی توثیق کردی ہے کہ وہ سب کچھ ان کو ملے گا جس کا ذکر پیچھے آیت 14 تا 65 میں کردیا گیا ہے اور اسی ایک اشارہ سے باقی چیزوں کو سمجھ لو کہ وہ کیا کیا ہوں گی تفصیل کے لیے محولہ بالا آیات کی تفسیر پر ایک بار پھر نگاہ ڈال لیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس عذاب سے بچائے اور ان کھانوں اور مشروبات اور بچھونے کے قریب بھی نہ لے جائے جو عذاب میں ایک سے ایک بڑھ کر ہیں یہ تو گویا ایک پر تو اور سایہ ہے جس کا ذکر کیا گیا ہے۔
Top