Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 34
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ
وَّفُرُشٍ : اور نشست گاہیں مَّرْفُوْعَةٍ : اونچی
اور اونچے فرش ہوں گے
ان کے لئے اونچے فرش ہوں گے 34 ؎ (فرش) جمع ہے فراش بچھی ہوئی چیز کو کہا جاتا ہے۔ (مرفوعۃ) اس مفعول واحد مونث مجرور اور مرفوع۔ اونچے یا عالی مرتبہ یعنی ان کے لئے جو بستر بچھائے جائیں گے وہ عالی مرتبہ ہوں گے اور اونچے اونچے پلنگوں پر بچھائے جائیں گے تاکہ اہل جنت پائوں لٹکا کر نہ بیٹھیں بلکہ پائوں ان پلنگوں کے اوپر رکھیں اور آرام سے بیٹھیں گویا ان کے بستر زمین سے اوپر بھی ہوں گے اور نہایت خوبصورت بستروں سے سجے ہوئے بھی تاکہ (اصحاب الیمین) نہایت آرام و سکون کی ساتھ بیٹھ سکیں اور وہ بہت ہی پر تکلف ہوں گے لیکن استعمال کرنے والوں کے لئے نہایت آرام دہ کہ ان کا نام سن کر ہی آدمی لطف اندوز ہوجائے بلاشبہ کانوں اور دلوں کا لطف تو اسی سے حاصل ہو رہا ہے لیکن زبان کا لطف پھل کھانے اور آنکھ کا لطف ان پھلوں کو دیکھنے ہی سے حاصل ہوگا۔
Top