Fi-Zilal-al-Quran - Al-Waaqia : 34
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ
وَّفُرُشٍ : اور نشست گاہیں مَّرْفُوْعَةٍ : اونچی
اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے۔
وفروش مرفوعة (6 5:4 3) ” اونچی نشست گاہیں “ یہاں ان کی نرمی اور ان کی ترتیب کا ذکر نہیں کیا گیا بلکہ یہاں صرف یہ ہے کہ اونچی نشست گاہیں۔ اونچے کے دو معنی ہوتے ہیں ، مادی اور معنوی ، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ لازم ہیں۔ اونچا مکان ہو تو وہ پاک بھی ہوگا اور وہاں گندگی نہ جمع ہوگی اور معنوی رفعت بھی ناپاکی سے دوری ہے۔ اونچی نشست گاہوں میں پھر بیٹھا ہوا کون ہے ؟ اس لئے یہاں بیویوں کا ذکر ہوتا ہے۔
Top