Mutaliya-e-Quran - Al-Waaqia : 33
لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ
لَّا مَقْطُوْعَةٍ : نہ ختم ہونے والے وَّلَا مَمْنُوْعَةٍ : اور نہ روکے جانے والے
اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں
[لَّا مَقْطُوْعَةٍ : نہ قطع کیے ہوئے ہوں گے ] [وَّلَا مَمْنُوْعَةٍ : اور نہ منع کیے ہوئے ] نوٹ۔ 2 لامقطوعۃ ولا ممنوعۃ سے مراد ہے کہ یہ پھل موسمی نہیں ہوں گے کہ موسم گزر جانے کے بعد نہ مل سکیں ۔ ان کی پیداوار کا سلسلہ منقطع نہیں ہوگا بلکہ ہر پھل وہاں ہر موسم میں ملے گا اور لاممنوعۃ کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کے باغوں کی طرح وہاں کوئی باغ کا مالی یا چوکیدار منع کرنے والا نہ ہوگا ۔ (تفہیم قرآن )
Top