Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 33
لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ
لَّا مَقْطُوْعَةٍ : نہ ختم ہونے والے وَّلَا مَمْنُوْعَةٍ : اور نہ روکے جانے والے
جن کی نہ کبھی فصل ختم ہوگی اور نہ ان پر کوئی پابندی عائد کی جائے گی
(33) جن کی نہ کبھی فصل ختم ہوگی اور نہ ان پر کوئی پابندی عائد کی جائیگی۔ یعنی وہ بکثرت میوے ایسے ہیں جو نہ کبھی منقطع اور ختم ہوں گے اور نہ ان کے توڑنے اور کھانے پر کوئی روک ٹوک ہوگی جیسا کہ دنیا کے باغات میں یہ دونوں باتیں ہوتی ہیں۔
Top