Tafseer-e-Mazhari - Al-Waaqia : 76
وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ
وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ : اور بیشک وہ البتہ ایک قسم ہے لَّوْ تَعْلَمُوْنَ : اگر تم جانتے ہو عَظِيْمٌ : بہت بڑی۔ عظیم
اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے
اور اگر تم غور کرو تو یہ ایک بڑی قسم ہے لَوْ تَعْلَمُوْنَ : یہ جملہ معترضہ ہے جو عظمت قسم کو ظاہر کر رہا ہے ‘ اس میں میں لَوْ تمنائی ہے یعنی کاش تم اس کی عظمت کو جانتے۔ عَظِیْمٌ : جس چیز کی قسم کھائی جا رہی ہے وہ اللہ کی ہمہ گیر قدرت اور حکمت کاملہ اور فرط رحمت پر دلالت کر رہی ہے اور رحمت کا تقاضا ہے کہ وہ اپنے بندوں کو یونہی بیکار نہ چھوڑے۔
Top