Tafseer-e-Mazhari - Al-Waaqia : 77
اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ
اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ : بیشک وہ البتہ ایک قرآن ہے كَرِيْمٌ : عزت والا
کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے
کہ یہ ایک معزز قرآن ہے اِنَّہٗ لَقُرْاٰنٌ : یعنی جس کلام کی محمد ﷺ تلاوت کر رہے ہیں وہ قرآن معزز ہے جو اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے چونکہ یہ اللہ کا کلام ہے اس لیے ہر کلام پر اس کی فوقیت اور عزت حاصل ہے جیسے اللہ کو مخلوق پر برتری حاصل ہے ‘ اسی طرح اس کے کلام کو مخلوق کے کلام پر برتری حاصل ہے۔ (رواہ الترمذی) یا یہ مطلب ہے کہ اصلاح دنیا و آخرت کے تمام اصول اس کے اندر موجود ہیں ‘ اس لیے یہ کثیر الخیر اور بہت زیادہ فوائد رساں ہے۔ اہل معانی کا قول ہے کہ کریم وہ شخص ہوتا ہے جو کثیر الخیر ہو یا کریم کا معنی ہے اچھا اور پسندیدہ۔
Top