Tafseer-e-Mazhari - Al-Waaqia : 72
ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ
ءَاَنْتُمْ : کیا تم اَنْشَاْتُمْ : اگاتے ہو تم شَجَرَتَهَآ : اس کا درخت اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ : یا ہم اگانے والے ہیں
کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟
کیا اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں۔ شَجَرَتَھَا : آگ کا درخت۔ یعنی مرخ اور عفار ‘ مرخ کو اوپر سے رگڑتے تھے ‘ دونوں لکڑیاں ہری تھیں ‘ دونوں کے باہم رگڑنے سے پانی نکل آتا تھا اور آگ روشن ہوجاتی تھی۔
Top