Aasan Quran - Al-Waaqia : 72
ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ
ءَاَنْتُمْ : کیا تم اَنْشَاْتُمْ : اگاتے ہو تم شَجَرَتَهَآ : اس کا درخت اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ : یا ہم اگانے والے ہیں
کیا اس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے، (19) یا پیدا کرنے والے ہم ہیں ؟
19: اس سے مراد مرخ اور عفار کے درخت ہیں جو عرب میں پائے جاتے تھے۔ اور ان کی ٹہنیوں کو رگڑنے سے آگ پیدا ہوتی تھی، اور اہل عرب اس سے چقماق یا ماچس کا کام لیتے تھے۔ اس کا ذکر سورة یس : 80 میں بھی گذر چکا ہے۔
Top