Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 72
ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ
ءَاَنْتُمْ : کیا تم اَنْشَاْتُمْ : اگاتے ہو تم شَجَرَتَهَآ : اس کا درخت اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ : یا ہم اگانے والے ہیں
کیا اس کے درخت تم نے پیدا کیے ہیں یا ہم ہی ان کے پیدا کرنے والے ہیں
کیا اس کے درخت تم نے پیدا کیے ہیں یا ہم ان کے پیدا کرنے والے ہیں ؟ 27۔ فرمایا یہ جو درخت تمہارے جلانے کے کام آتے ہیں اور علاوہ ازیں بھی بہت سے کام تم ان سے لیتے ہو کیا تم نے ان کو پیدا کیا ہے یا ہم نے ان کو پیدا کیا ہے ؟ اب کون ہے جو یہ کہے کہ میں نے درخت پیدا کیے ہیں کیونکہ پیدا کرنا تو صرف اور صرف اللہ کا کام ہے اور اس بات کو کفارِمَکّہ بھی تسلیم کرتے تھے اور آج بھی اس بات کا کوئی انکار نہیں کرسکتا اور نہ ہی کوئی شخص ‘ کئی جماعت یا کوئی گروہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ ان درختوں کو یا فلاں چیز کو میں نے پیدا کیا ہے۔ { المنشون } اسم فاعل جمع مذکرالمنشیواحد انشاء پیدا کرنے والے۔
Top