Dure-Mansoor - Al-Waaqia : 8
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ
فَاَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ : پس دائیں ہاتھ والے مَآ : کیا ہیں اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ : دائیں ہاتھ والے
سو جو داہنے والے ہیں وہ داہنے والے کیسے اچھے ہیں
۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وکنتم ازواجا ثلثہ سے مراد ہے قیامت کے دن لوگوں کی منزلیں تین قسم کی ہوں گی۔ آیت فاصحاب المیمۃ ما اصحاب المیمنۃ (اور دائیں طرف والے کیسے اچھے ہوں گے دائیں طرف والے) یعنی کیا ہی شان ہوگی۔ دائیں ہاتھ والوں کی اور جو کچھ ان کے لیے تیار کیا گیا۔ آیت واصحاب المشئمۃ ما اصحاب المشئمۃ (اور بائیں طرف والے کیا ہی برے ہوں گے بائیں طرف والے) یعنی کیا ہی برا حال ہوگا بائیں ہاتھ والوں کا اور جو کچھ تیار کیا گیا ان کے لیے آیت والسبقون السابقون (اور جو اعلیٰ درجہ کے ہاں گے وہ تو اعلیٰ درجہ کے ہوں گے) یعنی ہر امت میں سے سبقت لے جانے والے ہیں۔ 5۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابن جریر نے حسن (رح) سے آیت وکنتم ازواجا ثلثہ سے لے کر آیت وثلۃ من الاٰ خرین تک کے بارے میں روایت کیا کہ برابری اور مساوات کردی جائے گی۔ سابقہ امتوں کے دائیں ہاتھ والوں اور اس امت کے دائیں ہاتھ والوں کے درمیان۔ اور نیکیوں میں سبقت لے جانے والے پہلی امتوں میں سے زیادہ ہوں گے اس امت کے نیکیوں میں سبقت لے جانے والوں میں سے۔
Top