Tafseer-e-Haqqani - Al-Waaqia : 85
وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ
وَنَحْنُ : اور ہم اَقْرَبُ اِلَيْهِ : زیادہ قریب ہوتے ہیں اس کی طرف مِنْكُمْ : تمہاری نسبت وَلٰكِنْ لَّا : لیکن نہیں تُبْصِرُوْنَ : تم دیکھ پاتے
اور تم سے زیادہ ہم 1 ؎ اس کے قریب ہوتے ہیں لیکن تم دیکھتے نہیں
1 ؎ کس لیے کہ نفی کی صورت میں مخاطب کو خیال ہوتا ہے کہ غلاف کرنے میں امر کی تکذیب لازم آئے گی اس کو وہ گوارہ نہیں رکھتا (مثال نہی) تم نہ کرو اور نفی یہ کہ تم نہ کرو گے دوسری بات میں تاکید ہے۔ 12 منہ
Top