Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 37
وَ قَوْمَ نُوْحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغْرَقْنٰهُمْ وَ جَعَلْنٰهُمْ لِلنَّاسِ اٰیَةً١ؕ وَ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًاۚۖ
وَ : اور قَوْمَ نُوْحٍ : قوم نوح لَّمَّا كَذَّبُوا : جب انہوں نے جھٹلایا الرُّسُلَ : رسول (جمع) اَغْرَقْنٰهُمْ : ہم نے غرق کردیا انہیں وَجَعَلْنٰهُمْ : اور ہم نے بنایا انہیں لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے اٰيَةً : ایک نشانی وَاَعْتَدْنَا : اور تیار کیا ہم نے لِلظّٰلِمِيْنَ : ظالموں کے لیے عَذَابًا : ایک عذاب اَلِيْمًا : دردناک
اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انھیں غرق کر ڈالا اور لوگوں کے لئے نشانی بنادیا اور ظالموں کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
37۔ وقوم نوح لما، ،، اس سے مراد بھیجے ہوئے رسول ہیں۔ اور جس نے ایک رسول کی تکذیب کی گویا اس نے سارے انبیاء کو جھٹلایا۔ اسی وجہ سے جمع کا لفظ ذکر کیا، اغرقنا ھم وجعلنا ھم للناس آیہ۔ اور اس کے بعد آنے والوں کے لیے ان کو عبرت کانشان بنادیا۔ واعتدنا للظالمین ، اور ہم نے ظالموں کے لیے آخرت میں شمار کرکے رکھا ہوا ہے۔ عذاب الیما، سوائے اس عذاب کے جو وہ جلدی طلب کرتے ہیں۔
Top