Tafseer-e-Usmani - Al-Waaqia : 72
ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ
ءَاَنْتُمْ : کیا تم اَنْشَاْتُمْ : اگاتے ہو تم شَجَرَتَهَآ : اس کا درخت اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ : یا ہم اگانے والے ہیں
کیا تم نے پیدا کیا اس کو درخت یا ہم ہیں پیدا کرنے والے5
5  عرب میں کئی درخت سبز ایسے ہیں جن کو رگڑنے سے آگ نکلتی ہے جیسے ہمارے ہاں بانس، پہلے سورة " یس " میں اس کا بیان ہوچکا۔ یعنی ان درختوں میں آگ کس نے رکھی ہے۔ تم نے یا ہم نے۔
Top