Tafseer-e-Baghwi - Al-Israa : 103
فَاَرَادَ اَنْ یَّسْتَفِزَّهُمْ مِّنَ الْاَرْضِ فَاَغْرَقْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ جَمِیْعًاۙ
فَاَرَادَ : پس اس نے ارادہ کیا اَنْ : کہ يَّسْتَفِزَّهُمْ : انہیں نکال دے مِّنَ : سے الْاَرْضِ : زمین فَاَغْرَقْنٰهُ : تو ہم نے اسے غرق کردیا وَمَنْ : اور جو مَّعَهٗ : اس کے ساتھ جَمِيْعًا : سب
تو اس نے چاہا کہ ان کو سرزمین (مصر) سے نکال دے تو ہم نے اس کو اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو ڈبو دیا۔
103۔” فار اد ان یستفزھم “ موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کی قوم کو اس ملک سے اکھاڑ دے۔ ” من الارض “ مصر کی سر زمین سے ۔” فاغرقناہ ومن معہ جمعیاً “ ہم نے موسیٰ علیہ السلا م اور اس کی قوم کو نجات دے دی۔
Top